؞   اسکولی بس ٹرک سے ٹکرائی، دو درجن طلبہ زخمی
۱۹ اکتوبر/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
بندرابازار (حوصلہ نیوز): اعظم گڑھ -بنارس روڈ پر واقع لہبریاں بازار کے قریب سنیچر کی صبح بریک فیل ہونے کی وجہ سے طلبہ سے بھر ی بس سامنے سے آرہے ٹرک سے ٹکراگئی۔ اس حادثہ میں بس میں سوار تقریبا دو درجن طلبہ وطالبات زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔
لہبریاں بازار کے قریب اسکولی بس سنیچر کی صبح بچوں کو لے کر اسکول جارہی تھی۔ اسکول کے قریب بس پہونچی ہی تھی کہ اچانک بس کا بریک فیل ہوگیا اسی دوران سامنے سے آرہے ٹرک سے بس ٹکرا گئی۔ حادثہ میں بس میں سوار تقریبا دو درجن طلبہ وطالبات زخمی ہوگئے ۔ بچوں کی چیخ پکار سن کر آس پاس کے لوگ بھی آگئے۔ مقامی لوگوں نے بس کے اندر سے سارے طلبہ کو بھاہر نکالا۔ حادثہ کی خبر پاتے ہی پولیس اور بچوں کے سرپرست بھی موقع پر آگئے۔ زخمیوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے محمد پور اسپتال میں بھیج دیا گیا۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

6 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2021.