؞   مدرسۃ الاصلاح میں تقریب سنگ بنیاد کا اہتمام
۹ ستمبر/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
سرائے میر (حوصلہ نیوز) سراۓ میر میں واقع قدیم عربی درسگاہ مدرسۃ الاصلاح میں ایک نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا اور اس موقع سے جلسہ تقسیم انعامات کا بھی اہتمام کیا گیا۔
مدرسہ میں طلبہ کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مدرسہ کی انتظامیہ کی طرف سے درسگاہ کے طور پر ایک نئی عمارت کی تعمیر کے کام کا باقاعدہ آغاز مدرسہ کے ناظم مولانا اشفاق احمد کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
اس موقع سے شعبہ اردو اور شعبہ عربی میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔ مولانا سرفراز اصلاحی نے سنگ بنیاد کی مناسبت سے مدرسہ کے اغراض و مقاصد لوگوں کے سامنے بیان کئے۔
تقریب سنگ بنیاد میں مدرسہ کے اساتذہ، طلبہ کے علاوہ بڑی تعداد میں علاقہ کی سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔


1 لائك

3 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2019.