؞   سرائے میر ریلوے اسٹیشن : پلیٹ فارم کا ادھورا کام پھر شروع
۹ ستمبر/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
سرائے میر (حوصلہ نیوز) : سرائے میر ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر ایک کا ادھوراکام پھر شروع ہوگیا ہے۔
سرائے میر ریلوے سنگھرس سمیتی کے کورآرڈی نیٹر ابو منظر نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ پلیٹ فارم اونچا ہوجانے سے مسافروں کو کافی آسانی ہوگی ۔
واضح رہے کہ اسٹیشن کے پچھم جانب پلیٹ فارم نیچا ہونے کی وجہ سے مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میل اور ایکسپریس ٹرینوں کے اے سی ڈبے عام طور پر وہیں لگتے تھے اور اور پلیٹ فارم کافی نیچا اور خراب ہونے کی وجہ سے مسافروں کا ٹرین میں داخل ہونا کافی مشکل ہوتا ہے۔ عام طور پر وہاں بارش کا پانی بھی جمع ہوجاتا ہے۔ اکثربزرگ مسافر سرائے میر سے ٹکٹ ہونے کے باوجود قریب کے دوسرے اسٹیشنوں سے ٹرین پکڑتے تھے۔

4 لائك

1 پسندیدہ

4 مزہ آگیا

4 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2019.