؞   اعظم گڑھ اور جون پور میں الیکشن 12 مئی کو ، گنتی 23 کو
۱۰ مارچ/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ /نئی دہلی(حوصلہ نیوز): الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اتوار کو 2019 کے پارلیمانی انتخابات کا اعلان کردیا۔ کمیشن کے مطابق اعظم گڑھ ، لال گنج جون پور اور مچھلی شہر میں پارلیمانی الیکشن 12 مئی کو ہوگا۔ جب کہ گھوسی پارلیمانی سیٹ پر 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ووٹوں کی گنتی 23مئی کو ہوگی۔ 12مئی کے الیکشن کے لئے 16اپریل کو نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔23 اپریل تک پرچہ داخلہ کا وقت ہوگا اور 26اپریل تک نام واپس لیا جاسکے گا۔
اطلاعات کے مطابق پورے ملک میں کل سات مرحلوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پہلے مرحلے کا الیکشن 11اپریل کو ہوگا۔ اس کے بعد 18 اپریل، 23اپریل، 29 اپریل ، 6مئی ،12 مئی اور 19 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن کے اعلان کے بعد پورے ملک میں انتخابی ضابطہ اخلاق نافذ ہوگیا ہے۔

2 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2019.