؞   اعظم گڑھ: کسانوں کو دوپہر میں ملی 2000 کی رقم، شام میں واپس
۲۵ فروری/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): وزیر اعظم نریندر مودی کی چھوٹے کسانوں کو ماہانہ 2000 روپیے دینے کی اسکیم کی قلعی اس وقت کھل گئی جب کئی کسانوں نے شکایت کی ان کے بینک اکاؤنٹ میں آئی رقم اسی دن واپس لے لی گئی۔
جاگرن کی خبر کے مطابق اعظم گڑھ کےدو مقامات پر اس طرح کے معاملے سامنے آئے ہیں ۔بینک اہلکار اور محکمہ زراعت اپنا پلہ جھاڑتے نظر آرہے ہیں۔
اطلاع کے مطابق پھریہا کے پاس مکھن پٹی گاؤں کے کسان راجا رام پانڈے کے اکاونٹ میں اتوار کووزیر اعظم کی اسکیم کے تحت 2000 روپیہ جمع ہوا لیکن گھر کے لوگوں کو کافی حیریت ہوئی جب چند گھنٹے بعد ان کو 2000 روپیہ واپس کٹنے کا ایس ایم ایس موصول ہوا۔ راجا رام نے اس کی شکایت دوسرے دن یونین بینک آف انڈیا شاخ پھریہا کے بینک مینیجر انکت سکسینا سے کی تو انہوں نے کے کہاں اس قسم کی شکایتوں کو آگے حکام کے حوالے کردیا گیا ہے اور وہیں سے کچھ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح کی ایک شکایت اترولیا سے بھی موصول ہوئی ہے۔
ادھر محکمہ زراعت کا یہ کہنا ہے کہ بینک اکاونٹ اور آدھار کارڈ میں نام کے مختلف ہونے یا آدھار کارڈ جمع نہ ہونے کی وجہ سے ایسا ہوسکتا ہے۔ حالاں کہ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اگر جمع کی ہوئی دستاویز میں کچھ کمی ہے تو پیسہ اکاؤنٹ میں آیا ہی کیوں۔

0 لائك

0 پسندیدہ

5 مزہ آگیا

0 كيا خوب

15 افسوس

6 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2019.