؞   بلریا گنج میں طلبہ کے درمیان تقسیم انعامات کا پروگرام
۲۳ فروری/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
بلرياگنج (پریس ریلیز /حوصلہ نیوز) اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن فار اسلامک آئیڈیالوجی کی جانب سے 22 فروری کو جلسہ تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا. اس میں 150 بچوں میں سے 70 لڑکوں کو انعامات سے نوازا گیا۔
پہلی پوزیشن حمزہ عظیم بلرياگنج. دوسری پوزیشن محمد رافع ہنگائی پور اور معظم جمشید بلرياگنج نے جب کہ تیسری پوزیشن محمد غانم نصیر پور اور محمد غانم بلرياگنج نے حاصل کی. اس کے علاوہ 7 لڑکوں کو ٹاپ 10 جب کہ 68 بچوں کو تشجیعی انعامات دئیے گیے۔
پروگرام کی صدارت کرتے ہوئے مولانا عبدالعظیم فلاحی نے کہا کہ آج کے اس ٹیکنالوجی کے دور میں جب ہر کوئی موبائل میں لگا رہتا ہے. اس وقت اس طرح کے مقابلے منعقد کرکے بچوں کے اندر کتابوں کا شوق کرنا اور انہیں اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانا بہت بڑی بات ہے. مولانا نے مزید کہا کہ اس طرح پروگرام ہونے چاہئیں اور اس ہر کسی کو تعاون بھی کرنا چاہیے۔
مولانا رحمت اللہ اثری فلاحی ناظم جامعۃ الفلاح بلرياگنج نے جسلے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کو ہمیشہ اپنی اولاد کے سلسلے میں باخبر رہنا چاہیے. لیکن آج کل بہت سے والدین ایسے بھی ہیں جو اپنے بچوں سے بے خبر ہیں انہیں اتنا بھی معلوم نہیں ہوتا کہ ان کا بچہ کون سی کلاس میں پڑھ رہا ہے. وہ دن بھر کن لوگوں کے ساتھ ساتھ رہتا ہے. ہے. مولانا نے مزید کہا کہ ہمارے اندر ایک برائی یہ بھی کہ ہم اپنے بچوں کی خرابیوں کو زیادہ دیکھتے ہیں اور انہی خرابیوں کا بار بار ذکر کرکے انہی پریشان کرتے رہتے ہیں. اس سے بچے کے اوپر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
ماسٹر ندیم محمد آباد نے تعلیم اور مغربی تعلیم کی خرابیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان ایک نظریہ یہ بھی پایا جاتا ہے کہ دینی تعلیم الگ ہے اور دنیوی تعلیم الگ یہ سب ہمیں گمراہ کرنے کے لیے اور تعلیم سے دور رکھنے کے لیے باطل کی سازش ہے. انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان کے نزدیک معلم اول اللہ تعالی ہے جس نے حضرت آدم علیہ السلام کو سب سے چیزوں کے نام سکھائے. ہم اس تعلم کی مخالفت کرتے ہیں جو ہم اللہ اور رسول سے دور کرتی ہے۔
واضح رہے کہ 18 جنوری کو اسٹوڈینٹس ایسوسی ایشن فار اسلامک آئیڈیالوجی کی جانب سے بلرياگنج اور اطراف میں اسلامیات کوئز کے نام ایک مقابلہ ہوا تھا. اس میں کامیاب ہونے والے بچوں کو آج انعامات سے نوازا گیا۔

2 لائك

6 پسندیدہ

5 مزہ آگیا

6 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2019.