؞   اعظم گڑھ سے سماجوادی اور لال گنج سے بی ایس پی لڑے گی لوک سبھا الیکشن
۲۱ فروری/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ سے سماجوادی اور لال گنج سے بی ایس پی لڑے گی لوک سبھا الیکشن
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی اتحاد نے سیٹوں کی تقسیم کرلی ہے۔ جمعرات کو بی ایس پی کی صدر مایاوتی اور سماجوادی کے صدر اکھلیش یادو کے دستخط سے جاری شدہ دستاویز کے مطابق اعظم گڑھ لوک سبھا سیٹ سے سماجوادی پارٹی کا امیدوار الیکشن لڑے گا ۔ جب کہ لال گنج سیٹ بی ایس پی کو دی گئی ہے ۔ اسی طرح گھوسی، جون پور اور مچھلی شہر کی سیٹ بھی بی ایس پی کے پاس رہے گی۔ بی ایس پی کو کل 38 سیٹ ملی ہے جب کہ سماجوادی کو 37 سیٹوں پر اکتفا کرنا پڑا۔
واضح رہے کہ سال 2019 کے لوک سبھا الیکشن میں دونوں پارٹیوں نے مل کر الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے۔ امیدواروں کے نام کا اعلان ہونا باقی ہے۔

3 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2019.