؞   اور جب سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے اسمبلی میں رونے لگے۔۔
۱۸ فروری/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
میہہ نگر/لکھنؤ(حوصلہ نیوز): اترپردیش اسمبلی میں موجود ایم ایل اے اور دیگر اہلکار اس وقت حیرت زدہ ہوگئے جب سماجوادی پارٹی کے میہہ نگر کے ایم ایل اے کلپناتھ پاسوان یہ کہہ کر رونے لگے کہ ان کے 10لاکھ روپئے چوری ہوگئے ہیں اور اگر وہ نہیں ملے تو وہ خودکشی کرلیں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ رقم اعظم گڑھ کے ایک ہوٹل سے چوری ہوئی ہے اور اس ضمن میں پولیس نے ابھی تک کوئی ایف آئی آر بھی درج نہیں کی ہے۔
پاسوان نے وقفہ صفر کے دوران یہ معاملہ اٹھا یا اور کہا"میں اس ایوان میں ہاتھ جوڑ کر کہہ رہا ہوں۔اگر مجھے یہاں سے بھی انصاف نہیں ملتا تو میں کہا جاؤں؟میں مر جاؤں گا۔۔میں ایک غریب آدمی ہوں۔۔ اگر میری یہ رقم مجھے واپس نہیں ملی تو میں خودکشی کرلوں گا"۔
وہ دیر تک اسمبلی میں روتے رہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مہینہ سے زیادہ ہوگیا ہے ۔ وہ تھانہ کے علاوہ ایس پی آفس کا بھی چکر کاٹ چکے ہیں لیکن کچھ نہیں ہوا۔ جب ایک ایم ایل اے کے ساتھ پولیس کا رویہ ایسا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیسا ہوگا؟
پارلیمانی امور کے وزیر سریش کمار کھننا نے اس معاملے میں انصاف دلانے کا وعدہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت دی ہے۔

1 لائك

0 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

0 كيا خوب

5 افسوس

1 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2019.