؞   سرائے میر میں علماء کونسل کا جلسہ
۱۷ فروری/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
سرائے میر(حوصلہ نیوز): راشٹریہ علماء کونسل کے زیر اہتمام کھریواں موڑ پر اتوار کو ایک جلسہ کا اہتمام کیا گیا جس میں کونسل کےصدر مولانا عامر رشادی، جنرل سکریٹری مولانا طاہر مدنی اور ترجمان طلحہ رشادی وغیرہ نے خطاب کیا۔کونسل کے صدر مولانا عامر رشادی اس جلسے میں شریک نہیں ہوسکے اور انہوں نے فون سے سامعین سے خطاب کیا۔
مولانا رشادی نے اپنے خطاب میں پلوامہ میں سی آر پی ایف پر حملہ کو پورے ملک پر حملہ قرار دیا اور 130 کروڑہندوستانیوں کو مل کر اس حالات کا سامنا کرنے کی اپیل کی۔
مولانا طاہر مدنی نے اپنے خطاب میں پارٹی کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ پارٹی جن اصولوں پر قائم کی گئی ہے ان اصولوں پر چل کر ہی معاشرے سے غیر برابری اور استحصال کو ختم کیا جاسکتا ہے۔
طلحہ رشادی نے پلوامہ حملے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اوروزیر اعظم نریندر مودی پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے وزیر اعظم بننے سے پہلے ایک کے بدلے 10 سر لانے کا وعدہ کیا تھا لیکن وہ وعدہ محض ایک جملہ ثابت ہوا۔

2 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

1 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2019.