؞   سرائے میر میں لوگوں نے کیفیات کا کیا استقبال
۱۶ فروری/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
سرائے میر (حوصلہ نیوز) نیلم سونکر نے 16 فروری کو شام 5بجے سرائے میر سے کیفیات ا یکسپریس کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا.
کیفیات کو ہری جھنڈی دیکھانے سے پہلے انہوں نے کہا کہ سرائے میر میں کیفیات کا رکوانا کوئی آسان کام نہیں تھا لیکن آپ سب کی کوشش سے یہ کام ہوا ہے. انہوں نے کہا کہ کسی بھی یکسپریس کے ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن کی دوری اگر 40 کلومیٹر سے کم ہے تو ریلوے کے قانون کے مطابق وہاں پر ریل کے رکنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے . لیکن ہم سب کی کوشش سے یہاں پر کیفیات کا رکنا طئے پایا. اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ میں نے ریلوے کے وزیر جناب پیوش گویل سے یہ بھی کہا کہ تاپتی گنگا ایکسپریس کا ٹہراؤ پھول پور میں ہو اور دیدار گنج میں بھی کوئی ایک ا یکسپریس کا ٹہراؤ ہو. انہوں نے اس کے علاوہ یہ بھی کہا کہ اعظم گڑھ سے لال گنج ہوتے ہوئے بنارس کے لیے ایک نئی ریلوے لائن کی بھی مانگ کی ہے وہ بھی جلد ہی پوری ہوگی.
کیفیات ا یکسپریس کے سرائے میر میں رکنے سے لوگ بہت زیادہ خوش ہیں. آج سیکڑوں کی تعداد میں لوگ پہلے ہی سے پھول اور مالے لے کر سرائے میر اسٹیشن پر کیفیات کا انتظار کررہے تھے. ریل گاڑی کے پہنچنے ہی لوگوں نے اس پر پھولوں کی برسات کردی. ڈرائیور نے بھی ہاتھ لہر کر عوام کا شکریہ ادا کیا.
جن کو سرائے میر تک کا سفر کرنا ہے وہ ٹکٹ بھی سرائے میر تک کا ہی بنوائیں۔ ورنہ 6 مہنہ بعد یہ سہولت ختم ہوسکتی ہے۔

4 لائك

7 پسندیدہ

4 مزہ آگیا

18 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
Commented on : 2019-02-17 02:14:33
ابوالفیض اعظمی : 2019 کے لوک سبھا انتخاب کی تیاری ہورہی ہے. اور سرائے میر میں کیفیات یکسپریس کا ٹھہراؤ کے ذریعہ بی جے پی اپنی لال گنج والی سیٹ کے لیے ووٹ اکٹھا کر رہی ہے. جو بھی یہ ایک خوش آئند پہلو ہے کہ کیفیات اب سرائے میر میں بھی رکے گی.

Commented on : 2019-02-17 02:14:42
ابوالفیض اعظمی : 2019 کے لوک سبھا انتخاب کی تیاری ہورہی ہے. اور سرائے میر میں کیفیات یکسپریس کا ٹھہراؤ کے ذریعہ بی جے پی اپنی لال گنج والی سیٹ کے لیے ووٹ اکٹھا کر رہی ہے. جو بھی یہ ایک خوش آئند پہلو ہے کہ کیفیات اب سرائے میر میں بھی رکے گی.

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2019.