؞   کیفیات ایکسپریس اب سرائے میر بھی رکے گی
۱۴ فروری/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
سرائےمیر/گورکھپور (حوصلہ نیوز): وزرارت ریلوے نے دہلی اور اعظم گڑھ کے درمیان چلنے والی کیفیات ایکسپریس کو سرائےمیر اسٹیشن پر بھی روکنے کا فیصلہ کیاہے۔
شمال مشرق ریلوے گورکھپور کے عوامی رابطہ افسر سنجے یادو کے مطابق کیفیات ایکسپریس سرائے میر اسٹیشن پر 6 مہینہ کے ٹرائل کے طور پر 16فروری سے رکے گی۔
اعظم گڑھ سے دہلی جانے والی12225 ٹرین سرائے میر شام 4:55 پر پہنچے گی اور 4:57 پر روانہ ہوگی۔دہلی سے اعظم گڑھ آنے والی 12226 ٹرین صبح 9 بج کر ایک منٹ پر سرائے میر اسٹیشن پہنچے گی اور 9 بج کر تین منٹ پر روانہ ہوگی۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ ریلوے نے ٹرائل کے لیے کیا ہے ۔ 6 مہینہ بعدوزارت ریلوے اس کا جائزہ لے گی اور سرائے میر تک کا ریزرویشن کرانے والے مسافر کم ہوں گے یا کوئی اور معقول وجہ ہوگی تو اس فیصلہ کو واپس بھی لے سکتی ہے۔

1 لائك

4 پسندیدہ

9 مزہ آگیا

2 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
Commented on : 2019-02-14 23:28:21
akram : ye sif election ke lie hai kya

Commented on : 2019-02-14 23:29:29
Rashid : Akhir Ulama Council ki koshish rang lai

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2019.