؞   اور وہ آنکھوں میں خواب لئے سو گئی۔۔۔
۱۳ جنوری/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
عزیز اعظمی
سعودی عرب میں جمعۃ کو چھٹی رہتی ہے ، اس دن کی فضیلت کو ہم غنیمت سمجھ کر سونے میں گزار دیتے ہیں ، دیر سے سو کو اٹھا موبائل آن کیا تو غم میں ڈوبی ہوئی اس خبر نے دل کو اداس کر دیا کہ عارف بدر اسرولی کی والدہ نےکال کوٹھری سے بیٹے کی رہائی کے سارے خواب آنکھوں میں سجائے ہمیشہ ہمیش کے لئے سو گئیں ٹھیک اسی طرح جیسے چند سال پہلے انکے والد محترم نے بھی انتظار کے سارے لمحات آنکھوں میں قید کئے اس دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ۔
باپ کی محبت ، ایثار و قربانی کا کوئی جواب نہیں وہ اپنی اولاد سے اس قدر محبت کرتا ہے کہ بیٹے کے غم میں رُو رُو کے اپنی بینائی کھو دیتا ہے دنیا میں اولاد سے محبت کی اس سے بڑی کوئی مثال نہیں ، ماں کے قدموں کے نیچے جنت ہے اس کی لازوال محبت ، اس کے تقدس ، اس عظمت کی اس سے بڑی کوئی اور مثال نہیں – وہ اپنی اولاد کی پرورش اسکے تحفظ و بقاء کی خاطر، اسکی خوشی اسکے روشن مستقبل کی خاطر دھوپ ، چھاوں کی پروا کئے بغیر اپنے جسم کا ایک قطرہ نچوڑ دیتا ہے ۔

سن بلوغت کو پہچنے اور شعورحاصل کرنے کے بعد بچوں نے والدین کا حق ادا کیا یا نہیں ، انکی خدمت ، اطاعت و فرمابرداری کی یا نہیں ، انکے ساتھ حسن سلوک کیا یا نہیں اس پر تو سوال اٹھایا جا سکتا ہے لیکن بچوں کے لئے والدین کی بے لوث محبت اور انکی قربانی پر سوال نہیں اٹھایا جا سکتا عارف بدر کے والدین بھی میری نظر میں ایک مثال تھے جو اولاد کی خاطر دکھ ، تکلیف ، رنج و غم کا امبار اٹھائے فنا ہو گئے ، ذہنی توازن کھوئے انکے بکھری شخصیت ، زخمی روح کو اب سکون مل گیا ، عارف و ساجد کی کیفیت کیا ہوگی ، والدین کے کھونے کاغم انھیں کتنا ہوگا ، ان کا سراپا انکے لئے کیا حیثیت رکھتا تھا بحیثت باپ انھیں ضروراحساس ہوگا ۔
عارف بدرصوم و صلاۃ کے پابند ایک مذہبی شخص ہیں جو اس وقت سیمی سے روابط کے جرم میں تقریبا دس سال سے اپنے ناکردہ گناہوں کی سزا کاٹ رہے ہیں ، قدرت کا فیصلہ ، بد قسمتی ، محرومی کہ اسیری نے انھیں ہر چیز سے محروم کردیا بیوی ، بچے ، ماں ، باپ ، رشتے ، ناتے یہاں تک کہ والدین کا آخری دیدار بھی نصیب نہ ہو سکا ، اللہ انکے والدین کی مغفرت فرمائے جوار رحمت میں جگہ دے ، میری دعاء ہے اللہ ان کے حق میں فیصلہ کرے اور قید و بند کی صعوبتوں سے نجات دلائے ۔ آمین

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

22 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2019.