؞   گندے پانی سے ہوکر روزانہ اسکول جاتے ہیں بچے
۲۹ دسمبر/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
مبارکپور (حوصلہ نیوز): سٹھیاؤں بلاک کے سونا پور گاؤں میں واقع سکنڈری اسکول کو جانے کے لئے طلبہ وطالبات کے پاس کوئی راستہ نہیں ہے۔ اسکول کو جانے کے لئے طلباء کو سڑک پر بھرے ہوئے گندے پانی سے گزر کر بچتے بچاتے جانا پڑتا ہے۔ پانی کے نکلنے کے لئے کوئی انتظام نہیں ہے جس کی وجہ سے نالی کا گندا پانی سڑک پر بھرا رہتا ہے جس کی وجہ سے اسکول کے طلبہ اور آنے جانے والے مسافروں کو بھی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سونا پور کا یہ راستہ پچھلے کئی مہینوں سے نالی کی شکل اختیار کرگیا ہے جس کی وجہ سے آنے جانے والے طلبہ وطالبات کے علاوہ عام لوگوں کے لئے بھی پریشان کن ہوگیا ہے۔ سڑک کے کنارے نالی بنی ہوئی ہے لیکن وہ صحیح نا ہونے کی وجہ سے نالیوں کا پانی سڑک پر بہتا رہتا ہے۔
واضح رہے کہ اس راستے سے سکٹھی، مصطفیٰ آباد، بدمٹھیاں، سکندرپور، نوٹھی، ہیبت پور، سونا پور، لاڈپور وغیرہ کئی گاؤں کے لوگ آتے جاتے ہیں۔ اور ان گاؤں کے لوگوں کی مین بازار مبارکپور جانے کے لئے بھی اسی سڑک کا سہارا لینا پڑتا ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

4 افسوس

1 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2019.