؞   مسلمانوں کی نماز پر پابندی ، آئین ہند کی خلاف ورزی ہے: عامر رشادی
۲۶ دسمبر/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
لکھنؤ (حوصلہ نیوز/ پریس ریلیز): بی جے پی سرکار کے اشارہ پر نوئیڈا انتظامیہ کا پارک یا عوامی جگہ میں نماز نا پڑھنے کے تعلق سے جاری کی گئ نوٹس پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے راشٹریہ علماء کونسل کے قومی صدر مولانا عامر رشادی مدنی نے مرکزی دفتر سے جاری پریس ریلیز میں کہا کہ نوئیڈا انتظامیہ کا یہ فرمان نہ صرف مسلمانوں کے خلاف ہے بلکہ ملک کے آئین کے بھی خلاف ہے۔ ہندوستانی آئین کے آرٹیکل 15،25،26،27،28 کے ذریعہ دیئے گئے بنیادی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی ہے۔ راشٹریہ علماء کونسل اس نوٹس کی پرزور مذمت کرتی ہے اور نوٹس کو واپس کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔
مولانا نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے گی۔ حکومت کا یہ فرمان مسلمانوں کو دوہرا نقصان پہونچانے کی سازش ہے، جہاں ایک طرف نماز پڑھنے سے روکنےکا فرمان جاری کیا گیا ہے تو وہیں دوسری طرف نماز پڑھنے والے ملازمین کی کمپنی،آفس یا مالک کے خلاف کاروائ کرنے کی بات کرکے مسلمانوں کو بے روزگار بنانے اور معاشی نقصان پہونچانے کی بھی سازش رچی گئ ہے، ورنہ کسی کے مذہبی فریضہ اور انفرادی عمل کا ذمہ دار اس کو ملازمت دینے والا کیسے ہو سکتا ہے ؟ یوپی انتظامیہ ایک طرف تو کانوڑیوں پر پھول کی بارش کرتا ہے تو دوسری طرف مسلمانوں کو نماز سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے، جمہوری ملک میں دو قانون نہیں چلے گا۔ یہ معاملہ ظاہری طور پر مسلمانوں سے متعلق ہے لیکن انہیں سمجھنا ہوگا کہ یہ حملہ مسلمانوں سے زیادہ ملک کے آئین اور اس کے سیکولر کردار پر ہے ، یہ حملہ ملک کی جمہوریت اور سالمیت پر ہے۔

2 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
Commented on : 2018-12-26 11:26:28
akram : Allah maulana ko mazeed hausla aur himmmat de

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2019.