؞   ایک بار پھر بند ہوئی سٹھیاؤں شوگر مل
۲۴ نومبر/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
سٹھیاؤں /اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز): سٹھیاؤں کی شوگر مل گنے کی کمی کی وجہ سے سنیچر کے روز ایک بار پھر بند ہو گئی ہے ۔ گنے کی کمی کی وجہ گنے کی چھلائی میں کسانوں کو آرہی دشواریاں ہیں ، جس کی وجہ سے کسان شوگر مل کو گنے نہیں دے پارہے ہیں۔ نئے قسم کے گنے ہونے کی وجہ سے کسانوں کو اس کی چھلائی میں کافی دشواریاں آرہی ہیں۔ مل کو گنے کسانوں کے ذریعہ ملتے ہیں اور مل اپنے طریقہ سے اس کی پر ائی کرتی ہے ۔ شوگر مل کے ذریعہ اب تک 87 گھنٹے میں تقریبا ایک لاکھ کوئنٹل گنے کی پیرائی کی گئی ہے جس کی وجہ سے مل میں گنے کی کمی ہوگئی ہے ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ شوگر مل کے ذمہ داروں کو اس کی طرف دھیان دینا ہوگا تاکہ گنے کی چھلائی میں آرہی دشواریوں کو آسانی سے حل کیا جاسکے ۔ کسان اپنے محدود زرائع کے ذریعہ گنے کی چھلائی کرتے ہیں اور پھر اپنی سواری کے ذریعہ مل تک بھی پہونچاتے ہیں۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

2 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.