؞   جامعۃ الطیبات طویٰ میں طالبات کے درمیان انعامات تقسیم
۱۳ ستمبر/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
طویٰ (حوصلہ نیوز) ادارہ علوم القرآن کی جانب سے منعقد کئے آل انڈیا مطالعہ جاتی مقابلہ میں جامعۃ الطیباب طویٰ کی کل 37 طالبات نے حصہ لیا۔ ان طالبات کو دوشنبہ کے روز سرٹیفکٹ اور انعام و اکرام نے نوازا گیا۔
اس مقابلہ جاتی پروگرام میں مولانا سید علی حامد مرحوم کی کتاب "اسلام آپ سے کیا چاہتا ہے؟" کا مطالعہ کرنا تھا اور ان کتابوں میں سے پوچھے گئے سوالوں کے جواب دینے تھے۔ جس میں جامعۃ الطیبات کی 37 بچیوں نے حصہ لیا ۔ دوشنبہ کے روز جامعۃ الطیبات میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تمام طالبات کو سرٹیفکیٹ ، پانچ سو روپیہ نقد اور کتابوں کے ساتھ ساتھ بہت ساری دعاؤں سے نوازا گیا۔
اس موقع پر جامعۃ الطیبات کے ناظم تعلیمات مولانا عتیق الرحمن اصلاحی ،ادارہ دعوت القرآن لکھنؤ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی، صدرمدرس مولانا دلشاد احمد اصلاحی، ابو المجاہد اصلاحی ، مولانا عامر اصلاحی کے علاوہ جامعۃ کے دیگر اساتذہ اور طالبات موجود تھیں۔

3 لائك

0 پسندیدہ

4 مزہ آگیا

5 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.