؞   ملت بیداری مہم کے تحت شبلی اکیڈمی میں پروگرام کا انعقاد
۱۰ ستمبر/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
دار المصنفین اعظم گڑھ(حوصلہ نیوز): وحدت اسلامی کی طرف سے چلائی جارہی ملت بیداری مہم کا پروگرام اعظم گڑھ کے دارالمصنفین میں اتوار کے روز منعقد ہوا ۔ پروگرام کی صدارت فرمارہے ڈاکٹر جاوید اختر نے اپنے کہا کہ اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا ایمان کی دوسری شکل ہے اور یہ تحفہ ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتا بلکہ اس کے لئے اللہ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق تقویٰ اختیار کرنے کی ضرورت ہے لیکن بڑے افسوس کی بات ہے دین کا ائین قرآن مجید کی شکل میں ہمارے ہمارے گھروں میں تو مل جائے گا لیکن نہ تو ہم اس کا مطالعہ کرتے ہیں اور نہ ہی اس کے اصولوں پر عمل کرتے ہیں۔
مولانا ندیم احمد فلاحی نے پروگرام کا مقصد بتاتے ہوئے کہا کہ آج نہ صرف پورے ملک بلکہ دنیا کے دوسرے خطوں سے بھی گرم ہوائیں آرہی ہیں ۔ اغیار ہمارے ایمان کو متزلزل کرنے کے لئے نت نئے منصوبے بنا رہے ہیں، ایسی صورت میں ہمیں اپنے ایمان کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اگر ایسا نا ہوا تو ہمیں بڑے خسارے کے لئے تیار رہنا ہوگا۔
اس موقع پر مولانا جاوید احمد قاسمی ، مولانا عبد العظیم فلاحی وغیرہ نے بھی خطاب کیا۔ پروگرام کی نظامت ڈاکٹر کمال الدین نے کی اور ڈاکٹر محمد طاہر، غفران احمد ، ہشیم نعمانی ، محمد مدثر وغیرہ موجود تھے۔

5 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

2 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.