؞   لکھنؤ میں مظاہرین پر لاٹھی چارج کے خلاف شبلی کالج کے طلبہ میں غصہ
۷ ستمبر/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ(حوصلہ نیوز): شبلی ڈگری کالج کے طلبہ نے جمعہ کو ریاستی حکومت کے خلاف مظاہر ہ کیا اور حکومت مخالف نعرے لگائے۔ یہ طلبہ گزشتہ روز لکھنؤ میں معاون اساتذہ کی تقرری میں ہوئی بدعنوانی کے خلاف مظاہرہ میں پولیس کے ذریعہ لاٹھی چارج کیے جانے سے غصہ میں تھے۔ طلبہ نے ریاستی حکومت کو خبردار کیا ہے اگر ان لوگوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا گیا تو وہ تحریک چھیڑنے پر مجبور ہوں گے۔
واضح رہے کہ اتوار کو دارالحکومت لکھنؤ میں معاون استاذ بننے کے ہزاروں امیدواروں نے حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ان کا الزام ہے کہ ضلع کی سطح پر تیارکی جانے والی کونسلنگ کی فہرست میں بہت سارے امیدواروں کے نام حذف کردئے گیے ہیں۔پولیس نے مظاہرین کے خلاف طاقت استعمال کی جس سے خبروں کے مطابق ایک حاملہ عورت سمیت کئی لوگ زخمی ہوگئے۔
شبلی کالج کے طلبہ میں اس کے خلاف غصہ ہےاور وہ حکومت کی پالیسوں پر کھل کرتنقید بھی کر رہے ہیں

3 لائك

0 پسندیدہ

6 مزہ آگیا

7 كيا خوب

2 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.