؞   علماء کونسل نے پھونکا پٹرول منتری کا پتلا
۵ ستمبر/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) گیس وتیل کی بڑھتی قیمتوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بدھ کو علماء کونسل نے اعظم گڑھ کے گاندھی تیراہے پر پٹرول منتری کا پتلا جلا کر احتجاج کیا اور نارے بازی کی۔
علماء کونسل نے بدھ کے روز اعظم گڑھ کے گاندھی تیراہے پر پٹرولیم منتری کا پتلا جلا کر گیس کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف احتجاج درج کراتے ہوئے کہا کہ اگر اگر تیل اور گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں آئی تو علماء کونسل اس کے خلاف تحریک چلائے گی ۔ علماء کونسل کے صوبائی صدر نور الہدی نے کہا کہ تیل کے داموںمیں بے تحاشہ اضافہ ہوتا چلا جارہا ہے اور اگر اسی رفتار سے اس کی قیمت بڑھتی رہی تو جلد ہی یہ سو روپیہ سے بھی تجاوز کرسکتا ہے۔ لیکن مودی سرکار کو اس سے کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے۔ تیل کے داموں کے بڑھنے اور گھٹنے کا اثر صرف موٹرسائیکل اور کار سے چلنے والے لوگوں پر ہی نہیں پڑتا ہے بلکہ اس کا اثر عام زندگی اور عام لوگوں پر کافی پڑتا ہے۔ دن بہ دن مہنگائی بڑھتی جارہی ہے جب کہ عالمی سطح پر تیلوں کی قیمتوں میں گراوٹ آتی جارہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سرکار عوام کو مہنگائی ، بے روزگاری ، تعلیم اور بجلی جیسی بنیادی چیزوں پر سے دھیان ہٹانے کے لئے آئے دن بے بنیاد بیان بازی کرتے رہتے ہیں ۔

1 لائك

0 پسندیدہ

2 مزہ آگیا

0 كيا خوب

2 افسوس

1 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.