؞   تعلیمی مہم " اندھیرے سے اجالے کی طرف" کا آغاز
۳۰ اگست/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز/پریس ریلیز) ملک کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے فیڈریشن آف اسلامک یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے "من الظلمات الی النور" – اندھیرے سے اجالے کی طرف کے مرکزی عنوان کے تحت 26 اگست سے 16 ستمبر تک ملک گیر مہم کا چلارہی ہے۔
فیڈریشن کی یوپی کی ممبر تنظیم اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن فار اسلامک آئیڈیا لوجی (سعی ) بھی یہ مہم چلارہی جس کا کام اتر پردیش کے اعظم گڑھ، مئو اور جونپور جیسے کئی اضلاع میں شروع ہوچکا ہے۔
سعی کے میڈیا انچار محمد مبشر کا کہنا ہے کہ ہندوستان آزاد ہونے کے بعد بھی اس ملک میں تعلیم کا مقصد پڑھےلکھے مزدور تیار کرنا ہے ۔ اس نظام تعلیم کی سب سے بڑی خرابی یہ ہے کہ اس میں مذہب کو باہر رکھا گیا نتیجتا تعلیمی اداروں سے نکلنے والے افراد انسانی اخلار وکردار، اخوت ومحبت اور ہمدردی سے محروم رہتے ہیں۔
اعظم گڑھ سے سعی کے میڈیا انچارج ذاکر نعمانی کا کہنا ہے کہ تعلیم کا اصل مقصد تو خود شناسی اور خدا شناسی ہے علم سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ انسان کون ہے؟ اس کا خالق کون ہے؟ اس کی تخلیق کا مقصد کیاہے؟ مزید بتایا کہ اس مہم میں خطاب عام، کارنر میٹ، طلبہ و اساتذہ سے خصوصی ملاقات کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے اور اس کے ذریعہ سے تعلیم کی اہمیت اور اس کے صحیح مقصد کو عام کیا جائے گاَ

1 لائك

5 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
Commented on : 2018-08-30 23:18:41
mohammad saad : ghar ka kam

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.