؞   گیس نہ ملنے پر اس طرح کریں شکایت
۲۶ اگست/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ/مئو/جونپور (حوصلہ نیوز) اگر آپ گیس کے وقت پر نہ ملنے یا کسی اور وجہ سے پریشان ہیں اور آپ کا سلنڈر بھارت گیس کا ہے تو پھر یہ خبر آپ کے لئے ہے۔
موبائل اٹھائیے اور فون کیجئے 1800224344 پر۔ موبائل میں پیسے نہیں ہیں تو بھی آپ اس نمبر پر فون کرسکتے ہیں کیونکہ اس پر مفت میں بات کی جاسکتی ہے۔
فون کرنے کا وقت صبح 8 بجے سے شام 8 بجے تک ہے ۔ فون اٹھنے کے تھوڑی دیر بعد آپ سے ہندی یا انگریزی کو منتخب کرنے کے لئے کہا جائے گا۔ آپ 1 کا بٹن دبا کر ہندی کے لئے۔
پھر 3 کا بٹن دبا کر فون جاری رکھئے۔
اس کے بعد 1 دبا کر ایل پی جی کا انتخاب کیجئے۔
پھر 2 دبا کر بھارت گیس کے اہلکار سے اپنی شکایت درج کرائیے ۔ شکایت درج کرانے کے لئے ضروری ہے کہ آپ کے پاس بھارت گیس میں رجسٹر موبائل نمبر بھی ہو۔ اس نمبر سے فون کرنا ضروری نہیں ہے لیکن کال سینٹر کے لوگ نمبر پوچھیں گے ۔ بہتر ہوگا کہ فون کرتے وقت آپ کے پاس گیس کا پاس بک رہے تاکہ پوچھنے پر آپ کنکشن نمبر اور نام وغیرہ بتا سکیں ۔
فون کاٹنے سے پہلے درج کی گئی شکایت کا نمبر لینا نہ بھولیں۔

14 لائك

10 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

15 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.