؞   گیس سلنڈر نہ ملنے سے لوگ ہورہے ہیں پریشان
۲۴ اگست/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
سرائے میر (حوصلہ نیوز) گیس کا وقت پر نہ ملنا تو کوئی نئی بات نہیں لیکن عید الاضحی کے وقت گیس کی کمی کے لئے گیس ایجنسی کے ذمہ داران نے یہ وجہ بیان کی۔ ان کا کہنا تھا کہ کانوڑیا یاترا کی وجہ سے گیس نہیں آرہی ہے۔ حالانکہ صارفین نے جب اعلی عہدے داران سےاس بارے میں شکایت درج کی تو یہ وجہ ثابت نہیں ہوسکی۔
اطلاع کے مطابق سرائے میر کے آس پاس علاقےکے لوگوں کو گیس کی بکنگ کرانے کے بعد گیس نہ مل سکی لیکن حیرت انگیز طور پر گیس مل جانے کے بعد بینک اکاؤنٹ میں آنے والے سبسڈی کی رقم ضرور آگئی۔ 15-20دن گزر جانے کے بعد بھی گیس نہ ملنے پر جب لوگوں نے وشوناتھ گیس ایجنسی پر شکایت کی تو ایجنسی کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ صوبہ میں کئی مقامات پر کانوڑیا یاترا کی وجہ سے گیس نہیں آپا رہی ہے۔ جب انہیں یہ بتایا گیا کہ سبسڈی کی رقم آچکی ہے اور سلنڈر گھر پر پہنچ جانے کا میسیج بھی مل گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہمیں یہ دکھانا پڑتا ہے کہ دس دن کے اندر گیس گھر پر پہنچ گئی ہے چاہے گیس ہو یا نہ ہو۔
حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے وشوناتھ گیس ایجنسی سرائے میر کے مینیجر گورو سنگھ نے بتایا کہ کانوڑیوں کی یاترا کی وجہ سے راستہ میں بھیڑ زیادہ ہے اسی لئے جو گاڑیاں 40 کی رفتار سے چلتی تھیں اب 20 کی رفتار سے چل رہی ہیں اسی وجہ سے گیس آنہیں پارہی ہے ۔ جب کہ بغیر گھر گیس پہنچے نیٹ پر ڈیلیوری دکھانے کی بات پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کبھی کبھی ایسی غلطی ہوجاتی ہے ۔ مزید گیس کے مینیجر نے دو چار دنوں میں سارے مسائل حل کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
کچھ صارفین نے جب بھارت گیس کے کال سینٹر پر بات کی اور شکایت درج کرائی تو ایجنسی کے اہلکار معافی تلافی کی بات کرنے لگے اور سلنڈر جلد از جلد گھر پہنچانے کا وعدہ کرنے لگے۔
اطلاع کے مطابق بعض صارفین نے ٹوئٹر کے ذریعہ اس کی شکایت وزارت پٹرولیم اور گیس کو بھی کی ہے۔

1 لائك

1 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

0 كيا خوب

6 افسوس

5 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.