؞   عیدالاضحٰی کی مبارکباد
۲۱ اگست/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
حوصلہ نیوز کی طرف سے تمام اہل اسلام کو عید الاضحی کی مبارکباد اور عید االاضحی کے اس مبارک موقع سے تمام قارئین کو اختر سلطان اصلاحی صاحب کی یہ نظم پیش خدمت ہے۔

موجزن ہر قلب میں الفت ہے إبراهيم کی
دل میں مومن کے بہت عزت ہے ابراہیم کی

ذکر اللہ نے کیا ان کا قرآں میں بار بار
کیا مثالی بندگی طاعت ہے ابراہیم کی

ہم بھی اسوے پہ چلیں گے عہد آؤ یہ کریں
ہر قدم قربانی یہ عادت ہے ابراہیم کی

سب بتان آزری کو کردیا تھا پاش پاش
وہ عزیمت، جرات و ہمت ہے ابراہیم کی

ان کی اک اک ادا اللہ کو آئی پسند
جا بہ جا قرآن میں مدحت ہے ابراہیم کی

عید اضحی کی مبارکباد دل سے اختر دیتے ہیں
عیداضحی مومنو سنت ہے ابراہیم کی

2 لائك

7 پسندیدہ

5 مزہ آگیا

5 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.