؞   علماء نے کیا فیصلہ؛ کس دن منائیں بقر عید
۱۶ اگست/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ ،جون پور ،مئو (ابوالفیض /حوصلہ نیوز)شوال کے چاند کی طرح ذی الحجہ کے چاند کو لے کر بھی پہلے ہی دن سے اختلاف ہوا لیکن اب آہستہ آہستہ معاملہ سلجھ رہا ہے اور 22 اگست بروز بد ھ کو بقرعیدمنانے پر اتفاق ہوتا نظر آرہا ہے ۔حوصلہ نیوز نے اس سلسلے میں مختلف مدارس ،مکاتب فکر اور روئیت ہلا ل کمیٹی سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی ہے کہ وہ کس دن بقرعید منارہے ہیں۔
حوصلہ نیوز نے بریلی مکتبہ فکر کے ایک بڑے مدرسہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور سے رابطہ کیا تو ناظم مدرسہ مولانا نظام الدین رضوی نے بتایا کہ 29 ذی القعدہ 1439ھ مطابق 12 اگست بروز اتوار غروب آفتاب کے بعد ہلا ل ذی الحجہ کی روئیت کے شرعی ثبوت ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ 22اگست کوعید الاضحی منائی جائے گی ۔
اعظم گڑھ شہر کی جامع مسجد کے امام اور مدرسہ تعلیم الاسلام کے ناظم مولانا انتخاب عالم قاسمی نے بتایا کہ روئیت ہلال کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ذی الحجہ کا مہینہ 29 ذی القعدہ کے حساب سے چل رہا ہے اور 22 اگست کو بقرعید ہوگی ۔اس مسئلے پر تقریباًتما م مکتبہ فکر کی جانب سے اتفاق ہے ۔
جامعہ اسلامیہ مظفر پور کے نائب صدر مولانا فیروز ندوی کا کہنا ہے کہ ابھی تک ہم لوگ روئیت ہلا ل کمیٹی لکھنو اور امارت شرعیہ بہار کے فیصلے کو مانتے آئے ہیں اور اس کے مطابق 22 اگست کو بقرعید منائیں گے ۔
ریاض العلوم گورینی کے ناظم مولانا عبدالرحیم نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دارلعلوم دیوبند ،مولانا خالد رشید فرنگی محلی اور مفتی منظور قاضی شہر کانپوروغیرہ کے فیصلے کو ہم لوگ مانتے آئے ہیں اگر ان میں کچھ اختلاف ہوتا ہے تو سوچتے ہیں۔
مدرسہ احیا ء العلوم مبارک پورکے ایک بزرگ استاذ مفتی امین صاحب نے بتایا کہ 29 ذی القعدہ کو ہی ذی الحجہ کے چاند کی تصدیق ہوگئی تھی،اس لیے 22 اگست کو بقرعید منائی جائے گی ۔
مدرسہ بیت العلوم کے ناظم مفتی احمد اللہ نے حوصلہ نیوز سے ہوئی فون پر بات چیت میں کہا کہ دارلعلوم دیو بند وغیرہ کی طرف سے 22 اگست کو بقرعید کا اعلان ہوچکا ہے ۔اس لیے 22 اگست کو بقرعید منائی جائے گی ۔
مدرستہ الاصلاح کے ناظم مولانا اشفاق احمد اصلاحی کا کہنا ہے کہ روئیت ہلا ل کا اب کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے ۔تقریباً ہر جگہ سے تصدیق ہوگئی ہے کہ 22اگست کو بقرعید کا دن ہے ۔
جامعہ شرعیہ فیض العلوم کے ناظم اور سرائے میر روئیت ہلال کمیٹی کے ذمہ دار مفتی اشفاق احمد اعظمی نے حوصلہ نیوز کو بتایاکہ ہمارے یہاں جب علاقائی طور پر کسی مجبوری کی وجہ سے چاند نہیں دیکھا جاتا تو ہم دارالعلوم دیوبند اور جمیعۃ العماءکی روئیت ہلال کمیٹی کے فیصلے کو مانتے ہیں۔انہوں نے تین صوبوں میں مدراس ،مدھ پردیش اور گجرات کے اندر مختلف جگہوں سے ملی روئیت کو تصدیق کیا ہے اور بتایا ہے کہ 22اگست کو بقرعید منائی جائے گی ۔
جامعۃ الفلاح کے سابق ناظم مولانا طاہر مدنی نے بتایا کہ عید کی طرح ذی الحجہ کے چاند میں بھی اختلاف ہے یوبندی ، بریلوی، شیعہ تمام مکتبہ فکر کے لوگ 22 اگست کوبقرعید منارہے ہیں ،صرف دہلی جامعہ مسجد کے امام اور ان کے کچھ ماننے والے 23 اگست کو بقرعید منانے والے ہیں ۔
واضح رہے کہ دہلی جامعہ مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے12اگست بروز اتوار کو اعلان کیا تھا کہ ماہ ذی الحجہ کا چاند ابھی نظر نہیں آیا ہے اس لیے بقرعید 23 اگست بروز جمعرات کو منائی جائے گی ۔لیکن حوصلہ نیوز کو ملی تازہ اطلاع کے مطابق آل انڈیا امام فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات کے بعد انہوں نے بھی 22 اگست کو عیدالاضحی منانے کا اعلان کیا ہے ۔

0 لائك

11 پسندیدہ

2 مزہ آگیا

8 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.