؞   سرائے میر ڈاک خانہ؛مہینوں سے خراب ہے انٹرنیٹ سروس
۱۵ اگست/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
سرائے میر (حوصلہ نیوز) جدید ٹیکنالوجی اور شوشل میڈیا کے اس دور میں اب خط وکتابت کا سلسلہ ختم ہوتا جارہاہے،ہرکوئی اپنے قریب اور دور کے رشتہ داروں سے رابطہ قائم کرنے کے لیے موبائل فون ہی کا استعمال کرتا ہے ،لیکن پھر بھی آج علاقوں کی اچھی خاصی آبادی ڈاک خانوں سے جڑی ہوئی ہے اور اسی سے خط وکتابت کے ساتھ ہی پیسوں کے لین دین بھی کام کرتی ہے ۔
قصبہ سرائے میر ویسے ہی بہت سی وجوہات کی بنا پر مشہور ہے ۔یہ قصبہ تقریباً پچاس گاؤں کا واحد مرکز بھی ہے ۔سرائے میر ڈاک خانہ میں پچھلے تقریبا ایک مہینہ سے کمپیوٹر اور نٹ ورک سسٹم خراب پڑا ہے ۔آج کل یہ ڈاک خانہ مینیجر اور دیگر دوافراد پر مشتمل ہے ۔انٹر نیٹ سروس اور اسپیڈ پوسٹ سروس تقریباً ایک مہینہ سے خراب چل رہی ہے ۔جب کوئی اسپیڈ پوسٹ وغیرہ کے لیے ڈاک خانے جاتا ہے تو ّّ اسے کل آنا یا ایک ہفتہ بعد آنا ،ابھی مشین خراب ہے وغیرہ کہہ کر ٹال دیا جاتا ہے ۔بھولی بھالی ،کم پڑھی لکھی عوام اسے اپنے نصیب کا مقدر یا مینیجر کے سخت رویے اورلوگوں کی بھیڑ دیکھ کر سہم جاتی ہے اور وہ خود وہاں سے چلے جانے میں اپنا بھلا سمجھتی ہے ۔
نوناری کے رہنےوالےارن کمار نے حوصلہ نیوز کو بتا یا کہ مجھے کچھ ضروری کاغذات پٹنہ بھیجنے تھے لیکن اسپیڈ پوسٹ سروس نہیں کام کررہا ہے ۔میں پچھلے ہفتے آیا تھا لیکن مینیجر نے بتایا کہ اسپیڈ پوسٹ سروس 13 اگت تک بن جائے گا ،اس لیے آج میں آیا ہوں لیکن ابھی تک نہیں بن پایا ہے ۔ بینا پارہ کے رہنے والے عبدا للہ نے حوصلہ نیوزبتایا کہ مجھے کچھ ضروری کاغذات پوسٹ کرنے ہیں جس کے لیے میں کئی دنوں سے پریشان ہوں مگر جب بھی آتا ہوں تو کل پرسوں کہہ کرٹال دیا جاتا ہے ۔
حوصلہ نیوز نے جب سرائے میر ڈاک خانہ کے مینیجر لالتا پرساد سے رابطہ قائم کیا اور لوگو ں کی پریشانی کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں اسپیڈ پوسٹ سسٹم 12 جولائی سے خراب ہے ۔میں نے بھی ایس ایس پی صاحب کو لیٹر لکھا لیکن ابھی تک کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے ۔حوصلہ نیوز نے جب کام کرنے والوں کے بارے میں جاننے کی کوشش کی تو انہوں نے بتایا کہ میرے علاوہ ابھی صرف ایک کام کرنے والا ہے اور میرے پاس اختیار بھی نہیں ہے کہ میں اپنی طرف سے کسی کو کام کے لیے رکھ سکوں ۔یہ سب کام ایس ایس پی صاحب کے ذمہ ہوتا ہے ۔

2 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

5 افسوس

3 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
Commented on : 2018-08-15 23:45:03
ناطق اعظمی : یوپی میں تو بی جے پی کی سرکار ہے. لیکن سرائے میر میں تو سمادجوادی کی ہی سرکار ہے نہ تو یہاں پر وکاَس کیوں نہیں ہورہا ہے.

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.