؞   اعظم گڑھ و اطراف میں جو ش وخروش سے منایا گیا جشن یوم آزادی
۱۵ اگست/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ /جون پور/مئو(حوصلہ نیوز)اعظم گڑھ و اطراف کےاسکول ،کالج اور مدرسوں میں جشن آزادی دھوم دھام سے منایا گیا۔ جشن آزادی کے پروگرام کی شروعات صبح سویرے سے ہی شروع ہوگئی تھی۔
حو صلہ نیوز کوملی خبر کے مطابق سرائے میر میں واقع مدرسہ بیت العلوم میں پرچم کشائی کے بعد لڑکوں کو کافی دیر تک پروگرام چلتا رہا اور ناظم مدرسہ نے بچوں اور سرپرستوں کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ جاننا ضروری ہے کہ آج کا دن کیوں اہم ہے۔ اس موقع پر سرائے میر تھانہ کے ایس او اور دوسرے پولیس اہل کار بھی مدرسہ کے اس پروگرام میں شرکت کی۔
مدرستہ الاصلاح میں صبح 8 بجے پرچم کشائی کے بعد پروگرام تلاوت کام پاک سے شروع ہوا ۔ اس کے بعد طلبہ کا پروگرام کافی دیر تک ہوتا رہا۔
جامعتہ الفلاح بلریاگنج میں صبح 8 بجے پرچم کشائی کے بعد ترانہ ہندی پڑھا گیا اس کے بعد ابواللیث حال میں بچوں کا پروگرام شروع ہوا ۔
لڑکیوں کا پروگرام مدرسہ جامعہ الطیبات طوی میں 9بجے پرچم کشائی کے بعد شروع ہوا ۔ مہتمم تعلیم مولانا عیقں الرحمن اصلاحی نے طالبات جامعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سے 70 سال پہلے ہمارا ملک انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا تھا ۔ آج نئی نسل کو تحریک آزادی اور اس کی تاریخ سے واقف کرانا ہم سب کی زمہ داری ہے۔ ہماری نئی نسل بہت شرمندگی محسوس کرتی ہے وہ سمجھتی ہے کہ آزادی کی لڑائی میں ہمارے بزرگوں کو کوئی حصہ نہیں ہے۔ ہندوستان کی اس آزادی میں سب سے زیادہ مسلمانوں کی قربانیاں شامل ہیں۔اگر آج ہم ہر ضلع سے مجاہدین آزدی کی فہرست معلوم کریں تو سب سے زیادہ نام مسلمانوں کا ملے گا ۔
اس کے علاوہ اعظم گڑھ و اطراف کے کالجز جیسے عائشہ صدیقہ نسواں کالج بینا پارہ ، سرسید انٹر کالج ، نیاز پبلک اسکول عہداری پور، فاطمہ گرلس کالج داؤد پور، ضیائ الدین میموریل کالج بڈھڑیاں،اور مدارس جیسے مدرسہ فیض العلوم سرائے میر ، جامعۃ الرشاد اعظم گڑھ اور دوسرے تمام اسکولوں اور کالجوں میں یوم آزادی پورے اہتمام کے ساتھ منایاگیا۔ بچے صبح سے ہی کپڑے پہن کر ، ہاتھوں میں ترنگا لئے ہوئے اپنے اسکول کی بسوں کا انتظا ر کررہے تھے ۔ گاؤں میں مکتب کے بچے اپنے اساتذہ کے ساتھ قطاروںمیں قومی گیت گاتے ہوئے نظر آئے۔

4 لائك

2 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.