؞   سلنڈر سے بھرے ٹرک کی ٹکر میں ہوا سلنڈر بلاسٹ
۱۲ اگست/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
جونپور (حوصلہ نیوز) جونپور سے اعظم گڑھ کی طرف جارہے گیس سلنڈر سے لد ا ٹرک مخالف سمت سے آرہے ڈی سی ایم گاڑٰد سے ٹکرا گیا۔ دونوں گاڑیوں کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ تھوڑی ہی دیر بعد گیس سلنڈر سے بھرے ٹرک میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھنٹوں تیز آواز کے ساتھ دھماکے ہوتے رہے۔ آگ کی زد میں آنے سے ڈروئیور تقریبا ایک درجن لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
اعظم گڑھ –جونپور شاہراہ پر جمعہ کی رات کو تقریبا ساڑھے دس بجے ٹرک کی ٹکر کا یہ حادثہ پیش آیا۔ اطلاع کے مطابق دونوں گاڑیوں کی ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑیوں کے پرزے الگ ہوگئے۔ حادثہ کے بعد ہی سی ڈی ایم میں آگ لگ گئی تھی ۔ آگ کی لپٹ سے ٹرک پر بھرے سلنڈر میں بھی آگ لگ گئی۔ جب تک کہ لوگ کچھ سمجھ پاتے سلنڈر دھماکے کے ساتھ پھٹنے لگے ۔ گیس سے بھر ے سلنڈر کے دھماکے سے علاقے میں دہشت پھیل گئی۔ قرب وجوار کے لوگ گھروں سے نکل کر محفوظ مکامات کی طرف پھاگنے لگے۔ چاروں طرف بے چینی کا ماحول تھا ۔ رات کے اندھیرے میں جس کو جو راستہ ملا وہ اسی طرف چل پڑا۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

5 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.