؞   اعظم گڑھ میں مسلم طلبہ ونوجوانوں کے دوروزہ ورکشاپ کا انعقاد
۱۰ اگست/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) اتر پردیش میں مسلم طلبہ ونوجوانوں کی تنظیم اسٹوڈنٹس اسوسی ایشن فار اسلامک آئیڈیا لوجی کے زیر اہتمام اعظم گڑھ شہر میں واقع دلال گھاٹ مسجد میں جمعرات اور جمعہ کو دو روزہ ورکشاپ کا نعقاد کیا گیا۔
مولانا طاہر مدنی نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کے اندر جب تک صبر وہمت کے ساتھ کسی کام پر جم جانے کی اور اپنے مقصد کے تئیں قربانی دینے کا جزبہ نہیں پیدا ہوگا تو وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔
ذاکر نعمانی نے طلبہ کو سیکولرازم، نیشنل ازم اور جمہوریت کے بارے میں تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت دنیا میں یہ تین بڑے نظریے پائے جاتے ہیں، ہمیں ان نظریوں کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہئے۔
عمار احسن ندوی نے اپنی گفتگو میں کہا کہ طلبہ کے لئے یہ چیز سب سے زیادہ ضروری ہے کہ ان کے اندر آخرت کا خوف پیدا ہو۔ وہ کوئی بھی کام کریں تو ان کے دماغ میں یہ بات رہے کہ اس کا ہمیں ایک دن جواب دینا ہے۔
عبد الواسع اصلاحی نے کہا کہ جب تک طلبہ کے اندر لگن اور جنون کی کیفیت طاری نہیں ہوگی وہ کامیاب نہیں ہوسکتے۔ اس کے علاوہ بھی اس ورکشاپ میں طلبہ کی طرف سے بہت سے پروگرام پیش کئے گئے ۔ ورکشاپ میں کالجز اور مدارس کے طلبہ نے کافی تعداد میں حصہ لیا۔

5 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.