؞   کلینک کے افتتاح کے موقع سے علماء کا خطاب
۸ اگست/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
سرائے میر (ابو الفیض / حوصلہ نیوز) سرائے میر میں اورینٹل بینک کے قریب 8 اگست کو ڈاکٹر ایس احمد اعظمی کی کلینک کے افتتاحی تقریب سے علماء نے خطاب کیا۔
مولانا عتیق الرحمن اصلاحی نے کلینک کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام نے دعا مانگی تھی کہ "اور جب میں بیمار ہوتا ہوں تو وہی مجھے شفا دیتا ہے" مولانا نے کہا کہ دوا دینا تو ڈاکٹر کا کام ہے لیکن شفا تو اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ لوگوں کو اس طرح نہیں سوچنا چاہئے کہ فلاں ڈاکٹر کی دوا میں شفا ہے۔ مگر یہ بات تو درست ہے کہ اللہ تعالیٰ بہت سے ڈاکٹر کے ہاتھ میں شفا رکھ دیتا ہے۔ میری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر صاحب کے ہاتھ میں شفا دے۔
مولانا عبد الواسع اصلاحی نے پروگرام کے شروعات میں کہا کہ زندگی خواہ کسی کی بھی ہو بامقصد ہونی چاہئے اور آج کل ہمارا حال یہ ہے کہ پوری زندگی بغیر کسی مقصد کے گزر جاتی ہے اور ہمیں احساس بھی نہیں ہوتا۔
افتتاحی تقریب میں اعظم گڑھ کے مشہور ڈاکٹر، ڈاکٹر سہیل ، ڈاکٹر جمیل کے علاوہ طاہر جمال صاحب وغیرہ کے ساتھ ساتھ کثیر تعداد میں لوگ موجود تھے۔ اس موقع سے ڈاکٹر عدیل سہیل اعظمی نے بہت سے مریضوں کو علاج بھی کیا۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عدیل سہیل سہیل اعظمی ہفتہ میں ایک دن بدھ کو سرائے میر میں مریضوں کو دیکھنے کے لئے بیٹھیں گے۔

3 لائك

0 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.