؞   ٹرک کی زد میں آنے سے طالبہ کی موت
۲ اگست/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
مہناج پور (حوصلہ نیوز) مہناج پور تھانہ کے قریب واقع جنتا انٹر کالج کے پاس جمعرات کو تیز رفتار ٹرک نے نویں جماعت کی طالبہ کو روند دیا جس سے طالبہ کی موت ہوگئی۔ لوگوں نے سڑک جام کرکے احتجاج کرنا شروع کردیا ۔ لاش کو پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے ۔ ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا ہے۔
مہناج گنج تھانہ کے سیہوکا ابیر پور گاؤں کے ادے شنکر دوبے کی بیٹی سنجنا دوبے نویں جماعت کی طالبہ تھی ۔ جمعرات کی صبح پڑھنے کے لئے جنتا انٹر کالج جارہی تھی۔ کالج کے گیٹ کے پاس ہ سامنے سے آرہی تیز رفتار ٹرک کی زد میں آنے سے شدید طور پر زخمی ہوگئی۔ موقع پر موجود لوگوں نے فورا قریبی اسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے بنارس کے لئے ریفر کردیا ۔ بنارس جاتے ہوئے راستے میں طالبہ کی موت ہوگئی۔
چار بھائی بہنوں میں سنجنا سب سے چھوٹی تھی ۔ سنجنا کی موت کے بعد گھر میں کہرام مچا ہوا ہے۔ لوگوں نے غصہ میں سڑک جام کردیا ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لوگوں کو سمجھایا اور جام ختم کرایا۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

3 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.