؞   روڈویز بس ڈپو پر جما کیچڑ
۱ اگست/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
مئو (حوصلہ نیوز) مئو روڈویز بس ڈپو پر منگل کے روز وقفہ وقفہ سے ہورہی بارش کی وجہ سے پورا کیچڑ ہی کیچڑ ہوگیا۔ اور بارش کے مسلسل ہونے کی وجہ سے کیچڑ بڑھتا ہی گیا۔ بس ڈپو کا یہ حال دیکھ کر مسافر اندر آنے کے بجائے مین گیٹ سے ہی بس پر چڑھ اور اتر جارہے تھے۔ کیچڑ کے بڑھنے اور بس کے مسلسل چلنے کی وجہ سے شہادت پور کی سڑک جہاں روڈویز بسوں کے لئے پلیٹ فارم کا کام کررہی تھی وہیں کیچڑ سے آلودہ بھی ہوتی جارہی تھی۔ جس کی وجہ سے عام شہریوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
گورکھپور اور بلیا کی طرف جانے والی بسوں کے پلیٹ فارم پر آدھا فٹ تک جمی کیچڑ سے ایک طرف سے دوسری طرف ہوپانا مسافروں کے لئے نہایت ہی دشوار گزار ہوگیا ۔ بس ڈرائیوروں کو بس چلانے میں بھی کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔ کیچڑ کی وجہ سے بسوں کے بریک صحیح سے نہیں لگ رہے تھے۔
جاگرن نیوز کے مطابق بس ڈپو کے ذمہ دار آر ایک پال نے بتایا کہ بس ڈپو پر نئے سرے سے کام ہورہا ہے جس کی وجہ سے مٹی ڈالی گئی تھی ، بارش ہونے سے وہ کیچڑ میں تبدیل ہوگئی ہے ۔ صفائی کرمیوں کو پلیٹ فارم سے کیچڑ ہٹانے کو کہہ دیا گیا ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

2 مزہ آگیا

0 كيا خوب

2 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.