؞   بارش کے پانی سے سرائے میر بنا تالاب
۳۱ جولائی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
سرائے میر (حوصلہ نیوز) اعظم گڑھ کے چھوٹی دوبئی کہے جانے والے قصبہ سرائے میر میں بارش کے پانی کی بہتر نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے قصبہ سرائے میر سمیت سرائے میر کا پولیس تھانہ بھی تالاب میں تبدیل ہوگیا ۔ جس کی وجہ سے تھانہ میں پولیس اہلکار اور دوسرے لوگوں کو آنے جانے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
معمولی بارش ہونے سے بھی نالیاں بھر جاتی ہیں اور بھری ہوئی نالیوں سے گندے پانی سڑکوں پر بہنے لگتے ہیں ۔ لوگوں نے بڑی بڑی عمارتیں اور بلڈگیں تو بنا لی ہیں لیکن گھر کے پانی کی نکاسی کے لئے نہ تو گھر کے سامنے کا نالہ درست کروانے کی نوبت آتی ہے اور نہ ہی گھر کے سامنے کا راستہ ۔
بارش اور نالے کا پانی جن پوکھریوں میں جاتا تھا وہ بھی وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہوتی چلی جارہی ہیں اور جو باقی بھی ہیں ان میں اتنی جگہ نہیں ہے کہ اتنے بڑے قصبہ کے پانی کو اپنے اندر سمو سکے۔

1 لائك

0 پسندیدہ

2 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.