؞   بس ڈپو چھوڑ کر سڑک پر کھڑی ہورہی ہیں اعظم گڑھ کی بسیں
۲۵ جولائی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) اعظم گڑھ کے روڈویزبس اسٹاپ کا کام تین سالوں سے چل رہا ہے لیکن ابھی مکمل نہیں ہوسکا ۔ روڑویز محکمہ جہاں کاغذی طور پر مسافروں کو ساری سہولیات دینے کی باتیں کرتاہے وہیں زمینی حقائق میں ناکام نظر آتاہے ۔ نیا روڈویز بس اسٹاپ بننے کے باوجود بھی پلیٹ فارم کا کام پوری طرح مکمل نہیں ہوسکا۔ بسیں پلیٹ فارم پر کیچڑ میں کھڑی ہوتی ہیں اور جب باہر نکلتی ہیں تو پوری سڑک پر کیچڑ ہی کیچڑ ہوجاتا ہے ۔ بلکہ اب تو حالت یہ ہوگئی ہے کہ بسیں پلیٹ فارم کو چھوڑ کر سڑکوں پر کھڑی رہتی ہیں جس کی وجہ سے آنے جانے والے مسافروں کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔
تین سال سے چل رہے روڈویز بس اسٹاپ کا کام ابھی مکمل نہیں ہوپایا ہے ۔ مسافروں کو بس کا انتظا ر کرنے اور سر چھپانے کے لئے وقتی طور سے محکمہ بس نے کوئی انتظام نہیں کیا ہے ۔ روڈویز بس اسٹاپ کے پلیٹ فارم پر مٹی ڈال کر چھوڑ دیا ہے ، بارش ہونے کی وجہ سے مٹی کیچڑ میں تبدیل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے پیدل مسافروں کا چلنا تو محال ہے ہی بائیک، سائیکل سوار اور آٹو رکشہ والوں کے لئے بھی بآسانی گزر جانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

2 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

5 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.