؞   اعظم گڑھ کے رکشہ ڈرائیوروں نے کیا احتجاج
۲۳ جولائی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) اعظم گڑھ کے آٹو رکشہ ڈرائیوروں نے دوشنبہ کے روز اپنی مانگوں کو لے کر اتر پردیش آٹو رکشہ ڈرائیور کی کمیٹی کے ساتھ کلکٹریٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اسی کے ساتھ ڈی ایم کو میمورنڈم دے کر اپنے مسائل کو حل کرنے کی مانگ کی ہے۔
دوشنبہ کے روز اتر پریش رکشہ ڈرائیوروں کی کمیٹی کے ڈرائیوروں اور زمہ داروں کے ساتھ کلکٹریٹ پر ایک احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ مظاہرہ میں کمیٹی کے صدر کرپا شنک پاٹھک نے کہا کہ رکشہ ڈرائیور و مالک بے روزگاری سے جوجھتے ہوئے قرض لے کر اپنے گھر کی روزی روٹی چلاتے ہیں ۔ انتظامیہ کے زریعہ ٹرک سےلے کر آٹو رکشہ تک سب پر گاڑی کی رکھ رکھاؤ کے لئے روزانہ یکساں 50 روپیہ ادا کرنا ہوتا ہے۔ جب کہ اس کے رکھ رکھاؤ کے لئے شروع میں ہی ایک ہزار روپیہ لے لیا جاتا ہے۔
احتجاجیوں نے اپنے مظاہرے میں کہا کہ رکھ رکھاؤ کے نام پر لی جانے والی رقم بند کی جائے ، آٹو رکشہ کو 15 سال تک چلانے کے لئے اجازت دی جائے، آرٹی او کے زریعہ بنائے گئے 48 آٹو رکشہ اسٹینڈ کو صحیح کیا جائے، جہاں گاڈیوں کو کھڑا کرنے کی جگہ مل سکے اور جام سے نجات ملے، ون وے راستے کے اصول میں سختی لائی جائے اور نو انٹری علاقوں میں رکشہ اور بڑی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے، سڑک کے کنارے گھوم رہے آوارہ جانوروں کو ہٹایا جائے ۔ رکشہ ڈرائیور کمیٹی کے صدر نے مزید کہاکہ اگر ہماری مانگیں پوری نہیں ہوئی تو ہم اس کے لئے ایک بڑا مظاہرہ کریں گے۔

3 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.