؞   اب سرائے میر کی سی سی ٹی وی کیمرے سے ہو گی نگرانی
۲۳ جولائی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
سرائے میر (حوصلہ نیوز) اعظم گڑھ کے معروف اور چھوٹی دبئی کہے جانے والا قصبہ پچھلے کئی مہینوں سے اہانت رسول کے معاملے سے سرخیوں میں ہے۔ اب اس قصبہ میں جگہ جگہ پر پولیس کے زریعہ سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے جس سے پولیس پورے قصبہ کی نگرانی کرے گی۔
چھوٹی دبئی کہے جانے والے قصبہ سرائے میر میں اتوار کو ڈی آئ جی ویجے بھوشن نے سرائے میر میں واقع نوین کمپیوٹر اور سی سی ٹی وی کیمرے کے کنٹرول روم کا فیتا کاٹ کر افتتاح کیا ۔
ایس پی روی شنکر کے زریعہ سرائے میر میں اعظم گڑ ھ –لکھنؤ شاہراہ پر تین سی سی ٹی ٹی کیمرے لگائے گئے ہیں، دو کیمرہ تھانہ کے باہر اور ایک کیمرہ تھانہ کے اندر لگایا گیا ہے۔ جب کہ ان سارے کیمروں کو نوین کمپیوٹر سینٹر سے مانیٹر کیا جائےگا۔
ٹی آئی جی ویجے بھوشن نے افتتاح کے دوران کہا کہ کیمرے لگ جانے کے بعد پورے سرائے میر میں اب پولیس کی نظر رہے گی جس کی وجہ سے فسادات کے واقعات میں کمی آئے گی۔ جب کہ ایس پی روی شنکر نے دوکانداروں سے بھی اپنی دوکان کےسامنے کیمرے نصب کرنے کے لئے کہاہے۔

1 لائك

0 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

2 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.