؞   جونپور سڑک حادثہ ، چھ کی موت
۲۲ جولائی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
جونپور (حوصلہ نیوز) اتوار کی صبح جونپور سے بنارس جارہے خالی ٹریلر نے راستے میں کھڑے بس کو ٹکر مارکر بھاگ رہا تھا، بھاگتے وقت ٹریلر بے قابو ہوگیا اور جونپور کے جلالپور تھانہ کے بیالیس ڈگری کالج کے قریب بے قابو ٹریلر نے بنارس لکھنؤ شاہراہ کے کنارے سے جارہے بائیک اور سائیکل سوار کو کچل دیا جس کی وجہ سے چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی اور پانچ لوگو زخمی بھی ہوگئے ۔ زخمیوں کو ضلع اسپتال میں فورا داخل کرایا گیا ۔ مشتعل بھیڑ نے ٹریلر کو پھونک دیا ۔ جلتی ٹریلر کے ٹائر سے ہوئے دھماکے سے جائے حادثہ کی دو دکانیں جل گئی۔
اطلاع کے مطابق واقعہ کی خبر ملتے ہی موقع پر پولیس پہنچ گئی اور مرنے والوں کو پک اپ میں کر کے تھانہ لے آئی اور زخمیوں کو ایمبولینس کے زریعہ ضلع اسپتال بھیج دیا ۔ اطلاع کے مطابق مرنے والوں کی شناخت ہوگئی ہے اور اہل خانہ کو مالی امداد فراہم کرنے کی بھی امید ہے۔

0 لائك

1 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

4 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.