؞   ٹوائلٹ سے موبائل نکالنے میں پھنسا ہاتھ
۱۷ جولائی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
ممبئی ( حوصلہ نیوز) ممبئی میں اعظم گڑھ کے نوجوان روہت کا موبائل حاجت کے دوران ٹوائلٹ میں گرگیا جس کو نکلالنے میں اس کا ہاتھ ٹوائلٹ میں پھنس گیا ۔ فائر بلڈر اور پولیس ٹیم کی ایک لمبی محنت کے بعد بڑی مشکل سے روہت کی جان بچی۔
ممبئی ممر کی خبر کے مطابق اعظم گڑھ کا رہنے والا 19 سالہ روہت بارہویں جماعت کا امتحان دے کر گرمی کی چھٹی گزارنے کے لئے اپنے 60 سالہ چچا کے پاس ممبئی گیا ہوا تھا۔ دوشنبہ کی صبح تقریبا 8 بجے حاجت کی غرض سے ٹوائلٹ میں گیا ہوا تھا ۔ ٹوائلٹ میں اس کا موبائل فون گرگیا۔ موبائل کو نکالنے کے لئے روہت نے اپنا ہاتھ ٹوائلٹ کے منھ میں ڈال دیا ۔ روہت نے جیسے ہی اپنا ہاتھ ڈالا تو ہاتھ میں کڑا پہنے ہوئے تھا جو اس منھ میں جا کر پھنس گیا۔ روہت نے کافی کوشش کی لیکن ہاتھ نکل نہیں سکا۔ اس نے اپنے دوسرے ہاتھ سے ٹوائلٹ کا دروازہ کھولا اور کھر کے لوگوں سے مدد طلب کی ۔ گھر کے لوگوں کی گھنٹو ں کی محنت بھی کام نہ آسکی اسی دوران پڑوس کے لوگوں کی جمع ہوئی بھیڑ میں سے کسی شخص نے فائر بلڈر کو فون کردیا ، فائر بلڈر ٹیم کے ساتھ ساتھ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ فائر بلڈر ٹیم نے دروازہ ٹوڑ کر بڑی مشکل سے رہت کا ہاتھ نکالا۔
اس کے فورا بعد پولیس کی ٹیم روہت کو اسپتال لے کر گئی کیوں کہ روہت ہاتھ میں شدید درد بتا رہا تھا ۔ ڈاکٹروں نے ایکسرے بعد دوا دے کر گھر واپس بھیج دیا۔
روہت 14 ہزار روپیہ کا اسمارٹ فون بچانے میں ناکام رہا کیوں کہ روہت کا ہاتھ نکالنے کے دوران فون نالہ میں گر گیا تھا۔

0 لائك

0 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

3 كيا خوب

2 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.