؞   جامعۃ الفلاح پر پڑھی گئی نماز استسقاء
۱۴ جولائی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
جامعۃ الفلاح (ابوزید/حوصلہ نیوز) اعظم گڑھ و اطراف کے ضلعوں میں کافی دنوں سے بارش نہ ہونے سے شدید گرمی پڑ رہے جس کی وجہ سے جہاں لوگ گرمی سے پریشان ہیں وہیں پر کھیتوں کے سوکھنے کی وجہ سے فصلیں بھی برباد ہوتی جارہی ہیں۔
جامعۃ الفلاح کے سابق ناظم مولانا طاہر مدنی صاحب نے جمعہ کے روز یہ اعلان کیا تھا کہ بروز سنیچر جامعۃ الفلاح پر نماز استسقاء ادا کی جائے گی ۔ سنیچر کے روز صبح 9 بجے جامعہ میں نماز استسقاء ادا کی گئی جس میں قرب وجوار سے تقریبا پانچ ہزار لوگوں کے شریک ہونے کی خبر ہے۔
نماز استسقاء جامعۃ الفلاح کے کیمپس میں ادا کی گئی اور امامت و خطابت کے فرائض مولانا طاہر مدنی صاحب نے انجام دیا۔
مولانا طاہر مدنی نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ نماز کے دوران ہلکی بارش ہوئی ہے اور پھر نماز کے بعد بھی ہلکی بارش ہوئی ہے۔ مولانا نے مزید بتایا کہ ابھی کل کے نماز کے لئے اعلان نہیں کیا گیا ہے ، شام تک موسم کو دیکھنے کے بعد کل کی نماز کے بارے میں اعلان کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کئی دنوں میں ہلکی بوداباری کے ساتھ موسم گرم رہنے کی امید ہے۔

3 لائك

2 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.