؞   کتاب پڑھ کر جواب دیجئے، انعام پایئے
۱۱ جولائی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (ابوالفیض/حوصلہ نیوز) اعظم گڑھ کےلوگوں کے لئے ادارہ علوم القرآن کی جانب سے مولانا سید علی حامد مرحوم کی کتاب "اسلام آپ سے کیا چاہتا ہے" پر ایک مقابلہ جاتی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ جس میں مرد عورت لڑکے لڑکیاں سب لوگ حصہ لے سکتے ہیں۔ عمر کی کوئی قید نہیں ہے۔
اس مقابلے میں حصہ لینے کا طریقہ یہ ہے کہ یہ کتاب "اسلام آپ سے کیا چاہتا ہے" مقابلے میں حصہ لینے والے ہر فرد مکمل پڑھ کر اس کے 12 سوالات جو پہلے سے منتخب کیے جاچکے ہیں ان میں سے 8 سوالوں کے جواب دینا ہے لیکن پہلا سوال لازمی ہے۔ سوالات کے جواب لکھنے کے بعد" البدر بک سینٹر سرائے"اور" اِرادہ دعوت القرآن آمین آباد لکھنو "کسی ایک پتہ پر اپنی جواب کی کاپی 31 دسمبر تک ارسال کرنی ہے۔
ادارہ دعوت القرآن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ ہم اس طرح کے مقابلہ جاتی پروگرام ہم اس لئے منعقد کررہے ہیں تاکہ آج کے اس سوشل میڈیا کے دور میں لوگوں کو اسلام کی سہی جانکاری ہو اور ان کے اندر کتابوں کے پڑھنے پڑھانے کے شوق پیدا ہو۔
واضح رہے کہ ارادہ دعوت القرآن امین آباد لکھنو کی جانب سے ہورہے اس مقابلہ جاتی پروگرام کے نتائج 31 دسمبر کے بعد اعظم گڑھ کے مخلف گاؤں میں پروگرام منعقد کرکے سنائے جائیں گے اور کامیاب ہونے والے شرکاء کو انعامات سے نوازا جائے گا۔
مزید معلومات کے لئے ادارہ علوم القرآن کے ڈائرکٹر ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی صاحب سے ان کے واٹس ایپ نمبر پر 9839538225 رابطہ کرسکتے ہیں۔

0 لائك

11 پسندیدہ

4 مزہ آگیا

7 كيا خوب

1 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.