؞   اعظم گڑھ کی 14 سالہ لڑکی کے ساتھ ریپ
۹ جولائی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
بلریا گنج (حوصلہ نیوز):بلریا گنج کے قریب موضع بھلوائی کی رہنے والی ایک 14 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ معاملہ دو فرقوں کا ہونے کی وجہ سے پولیس حرکت میں ہے اور گاؤں میں پولیس کے علاوہ کثیر تعداد میں پی اے سی تعینات ہے۔
پولیس پہلے اس معاملہ کو معاشقہ کہہ کر ٹال رہی تھی اور ایف آئی آر درج نہیں کررہی تھی۔ لیکن لوگوں نے پولیس پر دباؤ ڈالا تو نامزد ایف آئی آر درج ہوئی۔
اہل خانہ کی طرف سے دی گئی تحریر پر پولیس نے تین لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور تینوں ملزمین کو پولیس نے گرفتار کر لیاہے۔
اطلاع کے مطابق سلمہ (بدلہ ہوانام) گاؤں ہی میں ایک دوکان پر شیمپو لینے گئی تھی۔ دوکاندار اسے اکیلا پاکر زبردستی گھر کے اندر لے گیا، گھر میں پہلے ہی سے اس کے دو ساتھی موجود تھے، تینوں نے باری باری اس بچی کی آبروریزی کی۔ کافی دیر تک جب وہ گھر واپس نہیں آئی تو گھر کے لوگوں کو تشویش ہوئی اور وہ اسے ڈھونڈتے ہوئے اس دوکان پر پہنچ گئے، پوچھنے پر دوکاندار نے اس کی ماں کے ساتھ بد سلوکی کی اور جب بچی گھر سے باہر آئی تو وہ غش کھاکر گر گئی۔
لوگوں نے پولیس کو اطلاع کی اور مقامی اسپتال میں داخل کروایا جہاں پر ڈاکٹروں نے اسے صدر اسپتال بھیج دیاجہاں وہ زیر علاج ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

2 مزہ آگیا

0 كيا خوب

13 افسوس

2 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.