؞   اعظم گڑھ کی 65 سالہ خاتون گھر سے لاپتہ
۸ جولائی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
آندھی پور (ابوالفیض /حوصلہ نیوز): امباری کے قریب واقع آندھی پور گاؤں کی 65 سالہ خاتون تقریبا 25 دنوں سے گھر سے لاپتہ ہیں۔ گھر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ کچھ مہینوں سے ان کی ذہنی حالت صحیح نہیں تھی۔
آندھی پور گاؤں کی رہنے والی 65سالہ مہرالنساء تقریباً 25 دنوں سے گھر سے لاپتہ ہیں۔ مہرالنساء کے بیٹے معظم شاداب عرف سبو نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ والدہ کی ذہنی حالت پچھلے کچھ مہینوں سے درست نہیں تھی۔ 25 رمضان سے پہلے ایک دن وہ اکیلے امباری بازار گئی تھیں اور وہاں پر کچھ الٹی سیدھی حرکت رہی تھیں ،معلوم ہونے پرمیں ان کو گھر لے آیا ۔جس وقت میں سورہا تھا وہ گھر سے باہر چلی گئیں اور ابھی تک نہیں لوٹیں۔
معظم نے حوصلہ نیوز کو مزید بتایا کہ اس سے پہلے بھی وہ اکیلے اپنے رشتہ داروں کے یہاں چلی جاتی تھیں اور ہفتہ دس دن کے بعد واپس لوٹتی تھیں لیکن اس مرتبہ دس پندرہ دن گزر جانے کے بعد جب واپس گھر نہیں آئیں تو میں نے ان کی تلاش شروع کردی لیکن ابھی تک کچھ پتا نہیں چلا۔
گھر والوں کا کہنا ہے کہ جسے بھی ان کے بارے میں کوئی معلومات فراہم ہو وہ ہمیں مندرجہ ذیل نمبر اطلاع کردے۔
9161639073، 7080871808

7 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

13 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.