؞   انکاونٹرس پر سوال اٹھانے پر رہائی منچ کو پولیس کی دھمکی
۸ جولائی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
قندھرا پور (حوصلہ نیوز) : اترپردیش میں ہورہے انکاونٹرس پر سوال اٹھانے اور اسے سیاسی اور فرضی بتانے کی وجہ سے رہائی منچ کے جنرل سکریٹری راجیو یادو کو پولیس کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
رہائی منچ کے ذریعہ یوپی پریس کلب لکھنؤ میں منعقد پریس کانفرنس میں راجیو یادو نے بتایا کہ 5 جولائی کو رات تقریبا 10 بجے ان کے پاس قندھرا پور کے تھانیدار اروند یادو کا ان کے پاس فون آیا۔ فرضی انکاونٹرس کا سوال نہ اٹھانے کی دھمکی دیتے ہوئے اروند یادو نے راجیو یادو کو ماں کی گالی دیتے ہوئے ان پر فرضی مقدمے لادنے کی دھمکی دی۔ اس پریس کانفرنس میں اس آڈیو کال کی ریکارڈنگ بھی نشر کی گئی۔
رہائی منچ کا کہنا ہے کہ اعظم گڑھ میں ہوئے انکاونٹرس میں قندھرا پور کے تھانیدار کا رول بہت ہی مشکوک رہا ہے اور اس سلسلہ میں حقوق انسانی کمیشن جانچ بھی کررہا ہے۔ رہائی منچ کی مانگ ہے کہ اروند یادو اور دیگر تمام پولیس افسران جن کے خلاف جانچ چل رہی ہے ان کو فوری طور پر وہاں سے ٹرانسفر یا برخواست کیاجائے تاکہ جانچ متاثر نہ ہو۔ واضح ہوکہ سپریم کورٹ نے اس معاملہ میں اترپردیش حکومت کو نوٹس بھی بھیجا ہے اور فرضی انکاونٹرس پر ان سے جواب طلب کیا ہے۔
اس پریس کانفرنس میں رہائی منچ کے صدر ایڈوکیٹ شعیب، سابق پولیس آفیسر آر ایس داراپوری، اروندھتی دھرو، جسٹس ایس سی ورما، صحافی شرد پردھان، ریٹائرڈ ڈی آئی جی وسیم احمد وغیرہ نے خطاب کیا اور پولیس اور اترپردیش انتظامیہ پر صوبہ میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

4 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.