؞   مدرسہ بیت العلوم کے ناظم نے طلبہ کو کی نصیحت
۶ جولائی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
بیت العلوم (پریس ریلیز/حوصلہ نیوز): مدرسہ بیت العلوم کے نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ناظم مدرسۃ مفتی احمد اللہ پھولپوری نے طلبہ سے خطاب کیا۔ طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ طالب علم کو باعمل ہونا چاہئے۔
تعلیمی سال کے آغاز کے موقع پر مدرسہ اسلامہ عربیہ بیت العلوم سرائے میر کے ناظم اعلی مفتی محمد احمداللہ صاحب پھولپوری نے جمعرات کو بعد نماز مغرب مسجد نذیر میں طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ طالب علم کو طالب علم والعمل ہوناچاہئے لیکن آج طلبہ تو علم حاصل کرتے ہیں لیکن عمل کی کوشش نہیں کرتے اس لئے آج ہی سے اپنی نیت درست کرلیں۔ جو بھی تعلیکم حاصل کریں اس کو علم تک محدود نہ کریں۔
طلبہ کی فہرست میں قدیم وجدید شامل ہیں، قدیم طلبہ نے حضرت کو قریب سے دیکھا اور ان کے اوصاف سے استفادہ کیا لیکن ہمارے درمیان حضرت نہ رہے اس نعمت سے جدید طلبہ محروم رہے لیکن ان کا مشن اور فکر باقی ہے۔ اس مشن کو بڑھانے اور پھیلانے کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہے۔ جدید طلبہ ایسے ولی کی صورت وسیرت سے نا آشنا ہیں۔
تقوی پر زندگی گذارنے کےلئے تربت دی جاتی ہے جس کے لئے اساتذہ کرام مستعد رہتے ہیں جو 24 گھنٹہ اسلامی طریقہ پر گزر بسر اور اس پر ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کی تربیت کو بوجھ نہ سمجھیں وہ آپ کے مشفق ومہربان ہیں وہ آپ کے دشمن نہیں ہیں۔ ان کاادب اور قدر کریں ان کے قول پر عمل پیرا ہونے کی پوری کوشش کریں۔ درسگاہوں مں وقت سے حاضر ہوں اور مطالعہ کااہتمام کریں۔ آج ہی سے سرکے بڑے بالوں کی آزادی ختم کریں اپنے نفس کو شروع سے ہی کچل دیں۔ مدرسہ کے یونیفارم کی پابندی کریں۔ نماز میں اذان کے بعد فورا پہنچنے کی کوشش کریں۔ شروع اور بعد کی سنتوں کا اہتمام کریں۔ اسی طرح کھانے کی سنتوں کا لحاظ رکھیں، کھانا بقدر ضرورت لیں، کھانے کی ناقدری نہ کریں۔ رسول عربی صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کی زندگی اور حالات کا مطالعہ کریں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چہیتی ک صاحبزادی حضرت فاطمہ رضی اللہ تعالی عنھا کی تنگ دستی اور فقر وفاقہ کی زندگی پر غور کریں اور موجودہ دور پر نظر ڈالیں اور اللہ کی عطاکردہ نعمتوں پر شکر اداکریں۔ خاص طور سے استنجاء میں احتیاط کریں جلد بازی سے گریز کریں کیونکہ بے احتا طی سے اکثر ناپاکی میں ملوث ہوجاتے ہیں جس سے عبادات بھی مشکوک ہوجاتی ہیں اور ناپاکی سے یادداشت مں بھی کمی آجاتی ہے۔
طلبہ اپنے ساتھیوں کا خیال رکھیں، اجتماعی زندگی میں کچھ طبعت کے خلاف باتوں کو بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔ اگر بالفرض آپس میں کچھ اختلاف ہوجائے تو اپنے حلقہ کے نگراں کو اطلاع کریں ازخود فیصلہ کرنے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔

4 لائك

0 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.