؞   مولانا ایوب اصلاحی سپرد خاک
۱ جولائی/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
کونرہ گہنی (ابوزید /حوصلہ نیوز) مدرسۃ الاصلاح کے سابق استاذ مولانا ایوب اصلاحی صاحب کی تدفین آج بروز اتوار بعد نماز ظہر مولانا کے آبائی گاؤں کونرہ گہنی میں واقع ہوئی ۔ نماز جنازہ مولانا کےبڑے بیٹے مولانا اجمل ایوب اصلاحی نے پڑھائی۔
مدرسۃ الاصلاح کےقدیم اور سابق استاذ مولانا ایوب اصلاحی صاحب کا بروز سنیچر بعد نماز ظہر دہلی میں انتقال ہوگیا تھا، ان للہ وان الیہ راجعون۔ پچھلے کچھ دنوں سے طبیعت زیادہ خراب ہوجانے کی وجہ سے دہلی کے سنجیونی اسپتال میں زیر علاج تھے۔
مولانا اعظم گڑھ کے معروف گاؤں کونرہ گہنی کے رہنے والے تھے ، گزشتہ کئی سالوں سے بیماری کی وجہ سے بستر پر تھے اور اپنے صاحبزادے ابو طلحہ اصلاحی کے ساتھ دہلی میں مقیم تھے۔
مولانا مرحوم کی ولادت 1928 میں کونرہ گہنی میں ہوئی اور ابتدائی تعلیم بھی اپنے گاؤں ہی میں حاصل کی، اس کے بعد 1940 کے اواخر میں مدرسۃ الاصلاح کے مکتب میں داخل ہوگئے اور 1951 میں مدرسۃ الاصلاح سے سند فراغت حاصل کی۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

8 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.