؞   شبلی کالج کے طلبہ نے سنسکریتی کے لئے مانگا انصاف
۲۸ جون/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (ابوالفیض/حوصلہ نیوز) اعظم گڑھ شہر میں واقع شبلی نیشنل کالج کے طلبہ نے بدھ کی شام سنسکریتی رائے کے لیے کینڈل مارچ نکالا اور جمعرات کو ڈی ایم کو میمورنڈم دے کر انصاف کی مانگ کی۔
جمعرات 21 جون کو سنسکریتی رائے نامی ایک لڑکی کا لکھنؤ میں کچھ نامعلوم گنڈوں کے ذریعہ ریپ کرنے کے بعد اس کو جان سے ماردیا گیا تھا۔ اس واقعہ کی خبر سے ہر طرف غم و غصہ دیکھنے کو مل رہا ہے اور لوگ مظاہرے بھی کررہے ہیں۔ شبلی کالج کے طلبہ نے بھی سنسکریتی رائے کے لیے شبلی کالج کے صدر دروازے سے شبلی سرکل (پہاڑپور تراہا) تک کینڈل مارچ کیا اور یوگی-مودی حکومت مخالف نعرے بھی لگائے۔
شبلی کالج میں بی کام کے دوسرے سال کے طالب علم شیخ علی داؤدی نے حوصلہ نیوز کو بتایا کہ ہم طالب علموں نے سنسکریتی رائے کے ساتھ ہوئے ریپ اور اس کے بعد اس کو مار دیئے جانے کی مخالفت میں کینڈل مارچ کیا اور میمورنڈم بھی دیا۔ میمورنڈم میں ہماری مانگ یہ تھی کی جلد سے جلد سنسکریتی رائے کے قاتلوں کو گرفتار کرکے ان کو سزا دی جائے۔
واضح رہے کہ بلیا ضلع کی رہنے والی سنسکریتی رائے گورنمنٹ پولیٹکنک کالج لکھنؤ کی دوسرے سال کی طالبہ تھی وہ جمعرات ۲۱جون کو رات میں گھر جانے کے لیے کالج سے اسٹیشن کے لیے نکلی تھی مگر وہ اسٹیشن نہیں پہنچ سکی۔

9 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

7 كيا خوب

11 افسوس

3 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.