؞   اعظم گڑھ اور اطراف میں بارش سے لوگوں کو راحت
۲۷ جون/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
اعظم گڑھ (حوصلہ نیوز) : بدھ کی صبح اعظم گڑھ و اطرف کے علاقے میں مانسون کی پہلی بارش ہونے سے لوگوں کو گرمی سے راحت ملی تو وہیں کسانوں کے چہروں پر بھی مسکراہٹ دیکھنے کو ملی ۔ کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کودشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
مہینوں سے پڑ رہی زبردست گرمی سے لوگ کافی پریشان تھے ۔ دن جیسے جیسے چڑھتا جاتا سورج اپنے پورے شباب پر ہوتا ۔ تیز گرمی اور امس کی وجہ سے لوگوں کا پسینہ پوچھ پوچھ کر برا حال ہوگیا تھا۔ بدھ کی صبح ہوئی تیز بارش سے موسم نہایت ہی خوشگوار ہوگیا ہے اور لوگوں کو گرمی سے کافی سکون مل گیا ہے۔
منگل کی رات ہلکی بوندا بادی کے ساتھ آئی تیز آندھی سے کہیں کہیں پیڑ گرنے کی خبر ہے ۔
مانسون کی اس پہلی بارش سے جہاں عام لوگوں کو اس شدید گرمی سے کافی راحت ملی وہیں کسانوں نے بھی ٹھنڈی سانس لی۔

2 لائك

0 پسندیدہ

2 مزہ آگیا

1 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ

 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.