؞   گھوسی کے نوجوان کی ٹرین سے گرنے سے موت
۲۴ جون/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
گھوسی/ٹنڈلا(ابوالفیض/حوصلہ نیوز): گھوسی کے رہنے والے ایک 21 سالہ نوجوان کی اتوار کی صبح ٹنڈلا جنکشن کے پاس ٹرین سے گرنے سے موت ہوگئی۔ اس کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ کچھ شرپسندوں نے اس کے ساتھ ٹرین میں مارپیٹ کی اور پھر اسے ٹرین سے باہر پھینک دیا۔
اطلاع کے مطابق گھوسی قصبہ کا رہنے والا محمد سعدان نامی نوجوان کاروباری ضرورت سے مئو سے لچھوی ایکسپریس کے ذریعہ دہلی کا سفر کررہا تھا۔ ٹرین جب ٹندلا کے پاس پہنچی تو کچھ لوگوں سے اس کی کہا سنی ہوئی جو جھگڑے تک جا پہنچی اور پھر شرپسندوں نے محمد سعدان کو ٹرین سے باہر پھینک دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ محمد سعدان کے والد محمد اشرف کے مطابق پولیس نے لاش کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔
گھوسی قصبے اور آس پاس میں اس واقعہ کو لے کر لوگوں میں کافی غصہ پایا جاتا ہے۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

8 افسوس

1 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.