؞   کرولی خورد میں سیرت کوئز کمپٹیشن کا انعقاد
۲۴ جون/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
کرولی خورد (محمد عارض/حوصلہ نیوز): مدرسہ سراج العلوم کرولی خورد میں اتوار کو ایک سیرت کوئز کمپٹیشن کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ کوئز کمپٹیشن کے نتائج ایک جلسہ کی تقریب میں سنائے جائیں گے اور کامیاب ہونے والے شرکاء کا انعامات سے نوازا جائے گا۔
کرولی خورد کے مدرسہ سراج العلوم میں اتوار کے روز بچوں کے درمیان ایک سیرت کوئز کمپٹیشن کا پروگرام منعقد کیا گیا ۔ پروگرام میں قرب و جوار کے طلبہ وطالبات نے کافی تعداد میں حصہ لیا ۔ انعامی مقابلوں میں حصہ لینے سے جہاں طلبہ کی خفیہ صلاحیتیں نمایاں ہوتی ہیں وہیں دنیا و مافیہا کے ساتھ ساتھ اپنی تاریخ ، تہذیب و ثقافت اور دینی معلومات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
یہ ایک مقابلہ جاتی پروگرام تھا ۔ پروگرام کے نجائج جلد ہی ایک دینی اجتماع کی تقریب میں طلبہ کو سنائے جائیں گے اور کامیاب ہونے والے طلبہ کو سند کے علاوہ پہلا مقام حاصل کرنے والے کو 2500 روپیہ نقد ، دوسرا مقام حاصل کرنے والے کو 2000 روپیہ نقد اور تیسرا مقام حاصل کرنے والے کو 1500 روپیہ نقد ، اس کے علاوہ دس شرکاء کو 200 روپیہ نقد تشجیعی انعام سے نوازا جائے گا۔ بقیہ تمام شرکاء کو سند دی جائے گی۔
پروگرام کو منعقد کرنے میں رشاد اصلاحی ، ابو شحمہ اصلاحی، ابوزید فلاحی، ماسٹر سلیم صاحب، حامد اصلاحی ، محمد عارض اصلاحی اور محمد عدنان اصلاحی شامل تھے۔

0 لائك

3 پسندیدہ

1 مزہ آگیا

0 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.