؞   سرائے میر :اہانت رسول معاملہ میں مسلمانوں کے خلاف یکطرفہ کاروائی کررہی ہے پولیس
۲۳ جون/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
سرائے میر (پریس ریلیز/ حوصلہ نیوز): سرائے میر میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں مجلس اتحاد المسلمین کے ریاستی ترجمان عدیل علوی نے اہانت رسول معاملہ پر ضلع پولیس پر سوتیلے سلوک کا الزام لگایا ہے ۔ اور اہانت رسول کا ارتکاب کرنے والے کے خلاف غندہ کے تحت کاروائی نہیں کی گئی۔ الٹے مسلمانوں کے خلاف راسوکا کے تحت کاروائی کی جارہی ہے ۔
عدیل علوی نے مزید کہا کہ ملک میں مسلمانوں کے درمیان سیاسی اور مسلکی اختلاف تو ہوسکتے ہیں ، اختلاف رائے ہوسکتی ہے لیکن اہانت رسول کے معاملے پوری مسلمان امت ایک آواز ہوکر اس کی مذمت کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہانت رسول کے مجرم کے خلاف قانونی کاروائی نہ کرکے بلکہ ایم آئی ایم کے صدر کلیم جامعی کے تھانہ گھیراؤ کرنے کی وجہ سے پولیس نے ان پر لاٹھی چارج کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ ان کے ڈھابے پر توٖڑ پھوڑ کی ، ان سارے واقعات کے ثبوت اعلیٰ افسران کو مہیا کرائے گئے لیکن ضلع پولیس نے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔
ایم آئی ایم کے ریاستی انتظامی کمیٹی کے ممبر حامد سنجری نے کہا کہ سرائےمیر کا یہ حادثہ مقامی پولیس کی منصوبہ بند سازش کا نتیجہ ہے ۔ مزیدکہاکہ ایس او سرائے میر عوام مخالف سرگرمیوں کے خلاف کلیم جامعی نے مورچہ کھول رکھا تھا س لئے اس لئے انہیں اس معاملہ میں پھنسایا گیا جب کہ وہ اس معاملہ میں بے قصور ہیں۔

0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

1 كيا خوب

2 افسوس

2 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.