؞   نیاؤج :تین مہینہ میں بھی نہیں بن سکا سو میٹر کا راستہ
۲۳ جون/۲۰۱۸ کو پوسٹ کیا گیا
نیاؤج (ابوزید/حوصلہ نیوز): نیاؤج جامع مسجدسے گاؤں کے باہرنکلنے والا راستہ جس کی دوری تقریبا سو میٹر کی ہے تین مہینہ سے انٹر لاکنگ کے لئے کھودا گیا ہے لیکن آج تک اس سو میٹر کے راستہ پر انٹرلاکنگ نہیں ہوسکی ۔ جمعہ کی صبح ہوئی معمولی بارش سے راستہ میں پانی جمع ہوگیاجس کی وجہ لوگوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
اطلاع کے مطابق نیاؤج گاؤں میں جامع مسجد سے گاؤں کے باہر کی طرف جو راستہ نکلتا ہے اس راستہ پر پہلے کھڑنجہ بچھا ہوا تھا ۔ علاقہ کے ودھایک عالم بدیع کے کوٹہ سے تین مہینہ پہلے اس راستہ پر انٹرلاکنگ کا کام شروع ہوا تھا لیکن وہ کام آج تک مکمل نہیں ہوپایا ۔
نیاؤج گاؤں کے رہنے والے اقبال احمد نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ تین مہینہ سے اس راستے کو کھود رکھا ہے اور یہی وہ راستہ جہاں سے پورے گاؤں کا برسات کا پانی باہر جاتاہے ۔ کام کی حالت یہ ہے کہ ہفتہ میں ایک دن ہوتا ہے اور بقیہ دن بند رہتا ہے ۔
اقبال احمد نے مزید بتایا کہ جمعہ کو ہوئی ہلکی بارش کی وجہ پوے راستہ پر پانی جمع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا آنا جانا مزید مشکل ہوگیا اور اگر بارش تیز ہوگئی تو اس کی وجہ سے گاؤں کے دوسرے حصوں میں بھی پانی جمع ہونے کا اندیشہ ہے۔
اقبال احمد نے ودھایک عالم بدیع سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ودھایک جی اس کو صحیح نہیں کروا سکتے تو ہمیں راستہ دے دیجئے اور اس کام کو چھوڑ دیجئے۔ تاکہ ہونے والی بارش سے یہ راستہ تالاب نہ بنے بلکہ راستہ ہی رہے۔

2 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

1 افسوس

8 غصہ


 
؞ ہم سے رابطہ کریں

تبصرہ / Comment
آپ کا نام
آپ کا تبصرہ
کود نقل کريں
؞   قارئین کے تبصرے
تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2018.